حمل (21مارچ تا 21اپریل)
کریئر کی تبدیلی آپ کے لائف اسٹائل کو بدل کر رکھ دے گی ۔ یا پھر آپ بیرون ملک کا سفر اختیار کرلیں گے ۔ آپ کی خواہشں پوری ہوں گی ۔
ثور(22 اپریل تا 20 مئی)
گھریلو سطح پر ایک اہم تبدیلی متوقع ہے جو خوش آئند ثابت ہوگی ۔ سماجی تعلقات عروج پر ہونگے جس کے دور رس نتائج بر آمد ہونگے جو مستقبل کے لئے فائدے مند رہیں گے۔
جوزا(21مئی تا21جون)
سرمایہ کاری کے خطرات سے محتاط کریں ۔ کسی پیارے کے ساتھ غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں جو جلد ہی دور بھی ہو جائیں گی ۔
سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
کاروبار اور سرمایہ کاری خوشحالی لائے گی ۔ پیسے کی تبدیلی اور سفر درپیش ہوگا ۔ آپ کو قربانی دینے کو کہا جائے گا ۔
اسد(24جولائی تا23اگست)
اہم تبدیلیاں متوقع ہیں جو بہتری لائیں گی لیکن کسی حد تک پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔نئے اور مفید تعلقات تشکیل پائیں گے ۔
سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
ایک اہم خط آپ تک پہنچے گا ۔ معاملات محبت خوش اسلوبی سے طے ہوں گے ۔ آپ کا کاروبار پھلے پھولے گا ۔
میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
سفر متوقع ہے ۔ فضول خرچی پر قابو پائیں اور غلط دوستوں کے مشوروں پر عمل نہ کریں ۔ کوئی دوست نما دشمن نقصان بھی پہنچا سکتا ہے ۔
عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
چھوٹی چھوٹی رنجشوں اور گھریلو جھگڑوں سے بچے ۔ سماجی زندگی میں بھرپور حصہ لیں گے۔ تاہم کسی نئے منصوبے میں اندھا دھند شمولیت اختیار نہ کریں ۔
قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
کسی دوست کی طرف سے دست تعاون پیش کیا جائے گا ۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ خوشی اور خوشحالی حاصل ہوگی ۔
جدی (23دسمبر تا 20جنوری)
کوئی شخص غلط طریقے سے آپ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گا۔ کاروباری کامیابی متوقع ہے ۔
دلو (21جنوری تا19فروری)
نئے اور وفادار دوست آپ کی زندگی میں آئیں گے ۔ ان کے ساتھ دوستی بہت لمبی چلے گی ۔ معاملات محبت عارضی طور پر پس منظر میں چلے جائیں گے۔
حوت(20فروری تا20مارچ)
نئی دوستیاں پیدا ہونگی۔ کاروباری معاملات خوش قسمتی پر فتح ہونگے۔ کامیابی کی امیدیں بر آئیں گی ۔