آج کا دن کیسا رہے گا؟26جون 2020

46,168

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
محبت کی حسین دنیا میں داخلہ بہت جلد ہونے جارہا ہے۔ عنقریب کوئی ملنے والا ہے جو آپ کے پرانے غم سمیٹ لے گا اور آپ کو خوشیوں کی طرف لےجائے گا ۔ یہ رشتہ آگے جاکر اور بھی مستحکم ہو گا۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
بچوں کے حوالے سے مصروف دن گزرے گا۔ بچوں کی پڑھائی اور پرورش پر توجہ دینا ہوگی۔ گھر میں مہمان کی آمد متوقع ہے۔ سب سے خوش اخلاقی سے ملیں۔

جوزا(21مئی تا21جون)
محلے والوں اور پڑوسیوں سے اچھے تعلقات استوار ہونگے۔ مالی طور پر بڑی خوش خبری ملنے کا امکان ہے۔ آج اپنے ذہن کو کھلے رکھ کر آگے بڑھے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
والدین کی ناراضگی سے بچیں۔ آپ کی کسی بات سے ان کا دل نہ دکھے۔ اگر کوئی بات ہوئی بھی ہے تو آرام سے احترام کے ساتھ ان سے اپنی بات کہیںافہام و تفہیم سے معاملات سلجھائے۔

ا سد(24جولائی تا23اگست)
کسی پرانے دوست سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر اپنے روشن مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ ازدواجی زندگی میں جو چھوٹی چھوٹی تلخیاں تھیں وہ بہت جلد دور ہونے والی ہیں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر )
آ پ کی شخصیت اور باتوں سےلوگ متاثر ہورہے ہیں ۔ لوگ آپ کی خود اعتمادی کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ اپنے کردار کی خصوصیات کو مزید اجاگر کرنے کی کوشش کریں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
کسی گھر والے کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کو ہی پتا لگانا ہوگا کہ اس کی مدد کس طرح کی جاسکتی ہے۔ آپ کی رومانوی زندگی میں ایک نیا موڑ آنے والا ہے جو کہ مستقبل کے فیصلے میں مدد کرے گا۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
دوستوں کی کسی تقریب کی دعوت مل سکتی ہے ۔آپ کے پاس وقت بھی ہے اور موڈ بھی۔ اس لئے ضرور شرکت کیجئے گا۔ مالی طور پر کہیں سے کوئی فائدہ ہونے کی توقع ہے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
نوکری میں ترقی متوقع ہے۔ باس سے تعریف سننے کے لئے دل سے محنت کیجئےاوروقت کی پابندی کا خیال رکھئے گا۔ کام اگر وقت پر نہ ہو تو اس کی اہمیت کم ہو جاتی ہے ۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)
آپ کے شریک حیات کو آپ سے بہت سی امیدیں ہیں۔ آپ چڑنے کے بجائے اس کی بات سننے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ آج بات کرنے سے آپ کا رشتہ ایک مثبت موڑ لے سکتا ہے ۔ دوسروں کی باتوں پر کان مت دھریں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
پیسوں کو احتیاط سے خرچ کریں۔ آگے چل کر کسی بڑے کام کے لئے پیسوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ اگر کہیں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ہو تو دوستوں اور گھر والوں سے مشورے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیجئے گا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
آج کے دن آپ کاروباری سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے ۔ کام مکمل کرنے کے لئے کسی دوست کی مدد بھی مل سکتی ہے۔ جس حد تک ممکن ہو اپنے غصے پر قابو رکھنے کی کوشش کریں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...