آج کا دن کیسا رہے گا؟05 اکتوبر 2020

57,310

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج کا دن آپ کے لیے خوشگوار ثابت ہوگا اورقسمت کی دیوی آپ پر مہربان رہیں گی۔آج آپ جو کام بھی کریں گے اس میں کامیابی ہو گی۔بڑے سے بڑا چیلنج قبول کر لیں ۔مخالفین کو شکست دینے کا بہترین موقع ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

الجھن کا شکار رہیں گے ۔مسائل کے حل میں وقت لگ سکتا ہے ۔ہمت سے کام لیں ۔کسی دوست کے مشورے سے اپنے مسائل حل کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

مذہب کی طرف آپ کا رجحان بڑھ رہا ہے جو روحانی سکون کا باعث بنے گا۔ ذہانت کے استعمال کا اچھاموقع ہے ۔لوگ آپ کے قریب آنے کی کوشش کریں گے ۔کسی کا دل نہ دکھائیں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

بہت سوچ سمجھ کر راستے پر قدم رکھیں کچھ دوست آج آپ کی آ زمائش کرنا چاہتے ہیں ۔ہو سکتا ہے آپ ان کی آزمائش پر پورا نہ اتر سکیں۔کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کریں ۔آنے والے دن آپ کی فتح کے ہیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ بہت باذوق ہیں اور جمالیات کے تمام تقاضوں آگاہ ہیں ۔آپ کی زبان یا ہاتھ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا لیکن آج ایسی کوئی بات ہو سکتی ہے جو سامنے والے کے دل ٹھیس پہنچا ئے ۔محتاط رہیے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

محنت سے کامیابی حاصل کریں ،تاکہ زندگی خوشیوں سے بھر جائیں ۔کام پر پوری توجہ دیں ۔آپ کا باس آپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے ۔حالات بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ دوستی میں پہل کریں گے ۔نیا دوست آپ کے ساتھ مخلص ہوگا۔ مگر اپنے دل کی بات اسے بتانے میں جلدی نہ کریںعزیزوں اور رشتے داروں کو آپ سے شکایات ہیں ۔آج انھیں دور کرنے کا اچھا موقع ہے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنے مزاج میں تبدیلی لائیں ۔دشمن آپ کے خلاف سازش میں مصروف ہے۔حاصل کی ہوئی شہرت اور عزت کسی معمولی غلطی سے چھن سکتی ہے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

کچھ لوگ آپ سے راز داری برتنا چاہتے ہیں ۔اپنا اعتماد ان پر بحال کریں ۔ آپ کی دیرینہ خواہش پوری ہونے والی ہے۔دوسروں کے جذبات کا احترام کریں ۔آج شام کسی پر فضا مقام پر یا قریبی پارک میں تفریح کی غرض سے جائیں۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

زندگی کے معمولات میں توازن برقرار رکھیں ۔آپ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں لیکن انسان کو ٹوٹنے میں دیر نہیں لگتی ۔اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں سے محتاط رہیں۔کوئی قریبی ساتھی آ پ کی معاشی پوزیشن سے خوش نہیں ہے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

محبت جیسے نازک معاملے کے لیے آج کا دن بہترین ہے اظہار کرنے میں دیر نہ لگائیں۔آج وہ خوشی حاصل کرنے کا دن ہے جس کا خواب آپ نے دیکھاتھا۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

سوچنے میں وقت ضائع نہ کریں بلکہ آج کچھ کر دکھائیں ۔قسمت آپ کے دروازے پر حاضر ہے ۔ ذہن میں آنے والے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کاوقت آپہنچا ہے۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...