آج کا دن کیسا رہے گا؟24مئی 2019

6,551

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

یہ وقت تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے یاکسی خاص شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے لئے بہترین ہے ۔ آپ فیملی کے ساتھ ایک یادگار سفر کے لئے بھی نکل سکتے ہیں ۔گھر والوں خصوصا ً بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج آپ خود کو طاقت ور محسوس کریں گے۔ آپ نے اپنی جسمانی قوت کو بڑھانے کے لئے کافی محنت کی ہے ۔ ساتھ ہی آپ نے اپنے کام پر بھی خوب توجہ دی ہے جس کا پھل آپ کو بہت جلد ملے گا ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

ممکن ہے کہ آج صبح آپ اپنی طبیعت میں ناگواری یا بجھا پن محسوس کر رہے ہوں ۔ اس کی وجہ ہلکا بخار یا تھکن بھی ہو سکتی ہے۔ البتہ طبعیت مزید گرنے کا امکان نہیں ہے ۔ ناشتے میں تازہ پھل کھائیں آپ خود میں بہتری محسوس کریں گے ۔ آج زیادہ تھکا دینے والے کامم سے گریز کریں ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

آپ اگر کسی کاروبار میں سرمایہ لگانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو یہ وقت مناسب رہے گا ۔ کسی فون کال یا ای میل سے خوش خبری مل سکتی ہے ۔ کوئی پرانا دوست یا رشتے دار کافی عرصے بعد آپ کے گھر ملنے کے لئے آسکتا ہے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

یاد رکھئے زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔ حقیقی کامیابی حاصل کرنے کے لئے آپ کو صحیح راستہ ہی چننا ہوتا ہے چاہے وہ کتنا ہی لمبا اور مشکل کیوں نہ ہوں۔ غصے کے بجائے عقل سمجھ سے مسائل کو سلجھانے کی کوشش کریں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کی محنت اور کوششوں کا سلہ ملنے کا وقت آچکا ہے ۔ آنے والے دنوں میںخوشخبری سننے کو ملے گی جس کا آپ کو کافی عرصے سے انتظار تھا ۔ آپ کے لئے کامیابی کے دروازے کھلنے والے ہیں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آج کسی پرانے دوست سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔ آج لوگوں سے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں ۔ تخلیقی صلاحیتیں نکھارنے کا یہ اچھا وقت ہے ۔ اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ کامیابی بے حد نزدیک ہے ۔

عقرب ( 24اکتوبر تا22نومبر)

آج آپ کو ایسی جگہ سے مواقع حاصل ہونگے جہاں سے آپ کو امید نہیں تھی ۔ کوئی اجنبی آپ کے کاموں کو آسان بنا سکتا ہے ۔ لوگوں پہ آسانی سے بھروسہ مت کریں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ کو کاروباری یا ذاتی وجوہات کی وجہ سے باہر جانے کا موقع مل سکتا ہے ۔ اس دوران آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا ۔ سفر کا مقصد حاصل کرنے میں آپ کامیاب رہیں گے ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

آپ نے اپنے مقصد کا تعین کر لیا ہے ۔ اب آپ کو اپنی حکمت عملی پر کام کرنا ہے ۔ فوری کسی نتیجے پر پہنچنے کے بجائے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔ آپ کا فیصلہ آپ کے مستقبل پر بھی اثر انداز ہوگا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

نئےرشتے قائم کرنے کے لئے یہ مناسب وقت ہے ۔ اپنی زندگی میں تبدیلی لیکر آئیں ۔ یہ تبدیلی خوشگوار ثابت ہوگی ۔ کامیابی حاصل کرنے کے لئے آج اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج ملای طور پر بہتر دن رہے گا ۔ کسی ایسی جگہ سے مالی فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے جہاں سے توقع نہ ہو ۔ اپنے آپ کو کڑی محنت کے لئے تیار رکھیں ۔ بہت جلد آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...