آج کا دن کیسا رہے گا؟23جون 2022

8,037

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے اور پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا نادر موقع ہے ۔مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کےکھڑے رہیں ۔دوستوں کے اعتماد پر پورا اترے ان کی آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی جس کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا جو مستقبل میں آپ کو بلند مقام پر لے جائے گا ۔کسی نئے راستے کو چنے سے پہلے عزیز و اقارب سے مشورہ ضرور کیجئے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

ایک نئی منزل پر سفر شروع ہوسکتا ہے تو سفر کی مکمل تیاری اور معلومات رکھیں ۔ مالی معاملات میں دھچکا لگ سکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے۔ اس مہینے میں بڑی کامیابی نصیب ہوسکتی ہے تو ٹھرنا نہیں ہے اورآگے بڑھتے رہنا ہے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

تعلیمی میدان میں جھنڈے گاڑنے کا وقت آچکا ہے۔ ایک نئی فکرمستقبل کے لئے نئی راہیں کھولے گا تو اپنی قدرتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں قسمت آپ کے حق میں فیصلہ دے گی ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

زندگی میں مثبت تبدیلی آپ کی اچھی سوچ سے مشروط ہے۔کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا نادرموقع ہیں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

تعلیمی میدان میں منفرد کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔تعلیمی زندگی میں حیرت انگیز کامیابی نصیب ہوگی ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

زندگی نام ہی امتحان کا ہے تو امتحانوں سے دلبرداشتہ ہونے کے بجائےاس سے سبق حاصل کریں ۔سماجی زندگی میں کچھ منفی تبدیلی آسکتی ہیں،لہذااس کو صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کیجئے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

کرئیر کو لے کر بڑے فیصلے سے گریز کریں اور مناسب وقت پر دوستوں اورعزیز و اقارب کے مشورے سے کوئی فیصلہ کیجئے۔معاشی معاملات میں ہمت کے ساتھ فیصلہ کیجئے کامیابی مستقبل قریب ہے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

غصے کی حالت میں بڑا فیصلہ لینے سے گریز کرے ورنہ مستقبل میں پچھتانے کے علاوہ کوئی چارہ نا ہوگا ۔ ماضی سے حاصل تجربات آپ کو فائدہ پہنچائیںگےاور اسی بنیاد پردوسرے شعبے زندگی میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

شادی شدہ زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانش مندی کے ساتھ حل کیجئے ۔کرئیر میں نئی صورتحال درپیش ہوسکتی ہےتو اپنے فیصلوں میں تھوڑا محتاط رہیں ۔مالی معاملات میں احتیاط کے ساتھ چلے اور کسی مناسب وقت کا انتظارکریں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

ازدواجی زندگی میں مسلسل رہنے والی کشیدگی ختم ہوگی اوریہ رشتہ خوشحالی کی طرف جائے گا ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے پرہیزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

زندگی ایک نیا رنگ دکھائے گی جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا اور یہ آپ کو ایک بہترین تجربہ دے جائے گی۔پرانے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے اچھاوقت ہے۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...