آج کا دن کیسا رہے گا؟23 اپریل2018

3,493

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے جس سے آپ کے تمام موجود پلانز کسی کام کے نہیں رہیں گے ۔ ایسا ہونا قدرتی ہے ۔ اس لئے اسی میں راضی ہو جائیں آگے اس میں آپ کے لئے بہتری ہی ہوگی۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج کئی دنوں بعد آپ کی زندگی میں سکون اور ٹہراوٌ آیا ہے ۔ اس وقت کو مثبت طریقے سے استعمال کرتے ہوئے اپنے گزشتہ مہینے کے کاموں پر نظر ڈالیں اور جاننے کی کوشش کریں کہ آپ سے کہاں اور کیسے غلطی ہوئی۔

جوزا(21مئی تا21جون )

آپ معاملات کو مزید الجھانا نہیں چاہتے اس لئے مکمل تفصیل بتانے کے بجائے صرف ضروری معلومات ہی اوروں تک پہنچا رہے ہیں ۔ لیکن لوگوں کو لگ رہا ہے کہ آپ حقیقت چھپا رہے ہیں ۔ سب  آنے والےوقت پر چھوڑ دیں ، سچ کیا ہے لوگ خود ہی جان جائیں گے ۔

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )

خود میں وقت کے ساتھ تبدیلی لانے کی کوشش کریں ۔ زمانے کے ساتھ چلنا کامیابی حاصل کرنے کے لئے بے حد ضروری ہوتا ہے ۔ اس سے گھبرانے سے معاملات بگڑ بھی سکتے ہیں ۔ اگر آپ کسی نئی جگہ یا ماحول میں آئیں ہیں تو خود اس جگہ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ معاملات کو اچھی طرح بحث کے بعد سلجھانے کے عادی ہیں۔ آپ کو لگتا ہے اس طرح سے آپ کو ہر طرف سے معلومات حاصل ہو جاتی ہے ۔ البتہ آپ کو خیال رکھنا ہوگا، کوئی آپ کی کسی بات سے ناراض بھی ہو سکتا ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کو لگ رہا ہے لوگ آپ کی مدد نہیں کرنا چاہتے لیکن دراصل ان کے پاس اس کے ذرائع میسر نہیں ہیں ۔ اس وجہ سے وہ چاہ کر بھی کچھ کر نہیں پا رہے ۔ ان کو یقین دلائیں ا ور ان پر بھروسہ کریں ۔ آپ ضرور اس مشکل گھڑی سے آگے نکل جائیں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

جن مواقعوں کے بارے میں آپ اھی تک سوچ نہیں رہے تھے اب ان پر نظر ثانی کا وقت آرہا ہے ۔ ہوسکتا ہے جن طریقوں سے آپ کو پہلے کامیابی حاصل نہیں ہوئی وہ اب آپ کے کام آجائیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آنے والے وقت کے بارے میں آپ پہلے اتنے پر جوش نہیں تھے لیکن جیسے جیسے وقت قریب آتا جا رہا ہے اس کام میں آپ کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے ۔ اس سفر میں آپ کو کامیابی ہی کامیابی حاصل ہوگی ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آپ کے پاس ڈھیر سارا کام جمع ہے اور آپ کو سمجھ نہیں آرہا کہ کہاں سے شروع کیا جائے۔ سب سے پہلے اپنا ٹائم ٹیبل طے کریں ۔ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کونسا کام کتنا ارجنٹ ہے ۔ایک بار آپ یہ ایکٹویٹی کرلیں گے تو کام بہت آسانی سے مکمل ہو جائے گا ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

ایسا مت سمجھیں کہ ایک بار کسی ایک موضوع پر کھل کر بات کرلینے سے آگے کوئی مسئلہ نہیں آئے گا۔ یہ معاملات بے انتہا نازک ہیں اور اس راستے پر آپ کو کئی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔ لیکن کوئی بھی بڑا کام آسان نہیں ہوتا۔ آہستہ آہستہ آپ کو سب باتیں سمجھ آنے لگیں گی ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آپ کے ذہن میں اس وقت بہت کچھ چل رہا ہے۔ خود کو فکروں سےآزاد کرنے کے لئے چیزوں کے بارے میں ضرورت سے زیادہ سوچنا چھوڑ دیںاور انہیں اپنے حساب سے چلنے دیں۔ اس طرح آپ بہتر فیصلے لے پائیں گے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کے ارادے کامیاب نہیں ہو پارہے۔ آپ جس چیز کو حاصل کرنا چاہ رہے ہیں اسے ابھی تک حاصل نہیں کر پائے ہیں۔ آپ کو جان کر خوشی ہوگی کے بہت جلد وقت بدلنے و الا ہے ۔ جلد ہی آپ کو اپنے منصوبوں میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...