آج کا دن کیسا رہے گا؟22مئی 2019

5,429

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

اگر کوئی اچھا یا غیر متوقع طور پر کوئی بہتر موقع کا امکان سامنے آیا تو آپ قطعی جذباتیت کا شکارنہ ہو اور اس کو بہتر طریقے سے کام میں لاکر کامیابی سمیٹے اور اس کو اپنی منزل نہ سمجھئے بلکے مزید آگے جانے کے لئے راستہ ہی سمجھے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اسی مہینے میں اپنے موجودہ تعلقات کے حوالے سے آپ کو اہم فیصلے بھی کرنا ہوں گے جو آپ بہت ہمت و جرات کرکے کر گزریں گے یاد رکھئیے فیصلہ لیتے وقت غیر جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حق کے مطابق فیصلہ کرنا ہے چاہے کسی عزیز کے ہی خلاف بات ہو ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

 

ازدواجی زندگی میں کچھ بے چینی پیدا ہونا کا امکان ہے انتہائی اطمینان کے ساتھ الجھتے معاملات کو سلجھائیںتاکہ بے چینی کا خاتمہ ہوسکےاور خوشگوار زندگی پروان چڑھے۔جلد بازی میں فیصلے کرنے سے گریز کریں کہ بعد میں جن کی وجہ سے آپ کو شرمسار ہونا پڑےاور معافی بھی مانگنی پڑے ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

اس مہینے آپ مستقبل کے منصوبے بنانے کے علاوہ اپنی رقم کی سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں لیکن یاد رکھیں فیصلہ لیتے وقت اپنے بڑوں اور قریبی ساتھیوں سے مشورہ ضرور لیجئے تاکہ نقصان کا اندیشہ کم سے کم ہو اور نتائج بھی اچھے برآمد ہو ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

اس مہینے آپ کی ملازمت میں کارکردگی حیران کن ہو سکتی ہے جسے آپ کے ساتھ کام کرنے والےدفتری ساتھی اور باس بھی پسند کریں گے اور یہ حیران کن کارکردگی مالی طور پر بھی آپ کو مستحکم بنائے گی۔اس کے علاوہ دوسرے روزگار کے مواقع بھی میسسر آسکتے ہیںتو بہت سوچ سمجھ کر آگے قدم بڑھائے گا ایسا نہ ہو جلدی جلدی چلنے سے منہ کے بل گرجائے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

کھانے کے معاملات میں محتاط رہنا ہوگا کیونکہ آپ کے نظام انہضام کے ساتھ کچھ مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں اور اگر احتیاط برتی نہیں جائے گی تو یہ آپ کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو گا اور مستقبل میں کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

کسی بھی تنازعہ سے بچنے اور دوسروں سے لین دین میں اپنے الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں ورنہ معاملات کو بگڑنے میں دیر نہ لگے گی آپ کا رویہ آپ کے کردار کا آئینہ دار ہے اور آپ کی زبان آپ کی تربیت کی،اپنی عمدہ گفتگو کرنے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر اپنے پیاروں کے ساتھ اپنی پرانی غلط فہمیوں کو دور کر یں۔

عقرب ( 24اکتوبر تا22نومبر)

اس موقع پر خود پسندی کا شکار ہونے سےبچئے اور اگر ایسے خیالات کا سامنا ہو تو یہ بات یاد رکھئے کہ یہ کامیابی ہمیشہ کے لئے نہیں بلکہ وقتی ہے اور یہ کامیابی آخری نہیں اس کے بعد بھی بہت سی کامیابیاں حاصل کرنی ہیں اس طرح سے آپ ان منفی خیالات سے بچ سکے گے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

اس کے علاوہ آپ بہت حقیقت پسندی کی جانب گامزن ہیں جس کی و جہ سے آپ کے سامنے بہت سے حقائق بھی کھل کر سامنے آ سکیں گے جس کی بناء پر آپ کے لئے فیصلہ کرنا بہت آسان ہوگا اور اس کے نتائج سے بخوبی واقف ہونگے ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

اپنے آپ میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کو پیدا مت ہونے دیں اس کے بعد ہی آپ کو دوسروں کی جانب سے اپنے انجام دئے گئے امور کی نسبت سے ستائش اور داد حاصل ہو سکتی ہے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

اس کےساتھ ساتھ کسی دوست کی جانب سے پارٹنرشپ میں شمولیت کی پیشکش کو عملی جامہ پہنا سکیں گےاور آپ کے لئے اس پیشکش کو اپنانے میں ہی فائدہ ہوگا اور یہ پارٹنر شپ آگے چل کر کافی فائدہ دیں گی۔اس مہینہ پرانے دوستوں سے طویل عرصے بعد ملاقات متوقع ہے جو انتہائی خوشگوار ثابت ہوگی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بہتر منصوبہ بندی کرنے سے ہی دوسروں کی نظر میں بہتر اور باعزت مقام حاصل کر سکیں گے جبکہ آپ کے ارد گرد موجود افراد کی جانب سے آپ کی عملی سرگرمیوں پر آپ کو سراہا جا سکتاہے۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...