آج کا دن کیسا رہے گا؟22مارچ 2021

2,083

.حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ میں جذبے اور لگن کی کمی ہے بس اس کو اپنے اندر پیدا کریں اور مستقبل کو روشن بنادے ۔صحت کے معاملات انتہائی تسلی بخش رہیں گے ۔دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اپنےساتھی سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے اور یگانگت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔

جوزا(21مئی تا21جون)

کسی بھی نئی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو کہ زندگی کے لئے دلچسپ ہوگی۔ دفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھارویہ اختیارکیجئے تا کہ کام کی ایک اچھی فضا قائم ہوسکے اور قائم کردہ اہداف تک پہنچا جا سکے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

کرئیرمیں بڑےفیصلے لینے کا مناسب وقت آچکا ہے جو کہ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائے گا ۔مالی معاملات میں قسمت آپ کے ساتھ ہے تو بنا گھبرائے بڑے فیصلے لے سکتے ہیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

مادی دنیا میں اس قدرمبتلا نا ہوجائے کہ روحانی دنیا سے دورہوجائے ۔ کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا نادر موقع ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

تعلیمی میدان میں حیرت انگیز کامیابی نصیب ہوگی ۔نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔زندگی کے ساتھی کے ساتھ بہترین ھم آہنگی پیدا ہوگی اور یہ دیر پا قائم رہیں گی  ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

مالی معاملات میں بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے تو پھونک پھو نک کر آگے بڑھے۔زند گی ایک نئےرخ پر گامزن ہوگی توممکنہ طور پر کسی نئی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

سماجی تعلقات میں بلند مقام حاصل ہوگا۔ کرئیر میں ہونے والی نئی تبدیلی کو قبول کیجئے۔معاشی معاملات میں ہمت کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔ زندگی انجوائے کرنے کا وقت ہے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہےاپنے لئے کچھ وقت نکالیں تاکہ صحت کے مسائل سے دوچارنا ہو۔ مالی طورپرقسمت اچھی رہیں گی اور ترقی ملے گی۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

زندگی کے معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانش مندی کے ساتھ حل کیجئے۔ خاندانی معاملات اور دوستوں کے ساتھ تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہیں اس کو عقل مندی کے ساتھ نمٹائیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے اورقائم ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا نادر موقع ہیں ۔مثبت فکر اورمحنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کو استعمال کرتے ہوئے قدم بڑھاتے رہیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

دنیا کے سامنے اپنی قابلیت کا اظہار کرنے کا موقع آگیا ہے اور اس ہاتھ لگے موقع کو ہاتھ سے نا جانے دیجئے اور اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...