آج کا دن کیسا رہے گا؟21مئی 2022

11,838

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

صرف اپنے آپ کو انرجی یا طاقت دینے والی یا خوشی دینے والی چیزوں کو یا د رکھیں ۔تاکہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں ،مایوس سوچیں ذہن سے نکال پھینکیں۔آپ زندگی میں بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کی سستی اور لاپرواہی آپ کی سوچ یا منصوبوں کو عملی جامہ نہیں پہنانے دیتی۔اس لئے آپ کو اپنی سستی سے جان چھڑانی پڑے گی۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اگر آپ اپنی توانائیاں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو کچھ وقت ٹہر کر مناسب موقع کا انتظار کریں ،جیسے ہی وقت اور حالات مناسب ہوں بہترین حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھنے کے بے شمار مواقع آپ کے منتظر ہیں۔کسی غلطی کی صورت میں دوسرے فریق سے کھلے دل سے معافی مانگ لیں یہ آپ کو بہترین نتائج دے گی۔

جوزا(21مئی تا21جون )

خود کو منظم کریں،اپنی خامیوں کا جائزہ لیجئے۔ابھی وقت ہے،ہر چیز آپ کے ہاتھ میں ہے۔چھوٹے چھوٹے کاموں میں دوسروں کی مدد کرن کی عادت بنا لیں ،کسی کو سڑک پار کرا دینا،کسی کی وقت پر روپے پیسے سے مدد کر دینا،کسی گرتے ہوئے کو تھام لینا،یہ سب کر کے آپ کو اندرونی خوشی حاصل ہو گی۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

اس بات کا خیال رکھیں کہ کہیں آپ موجودہ مواقع ضایع تو نہیں کر رہے۔ہاتھ پر ہاتھ دھرنے کے بجائے میدانِ عمل میں نکلیں تاکہ دریا کی لہروں سے ٹکرا کر خود کو ثابت کر سکیں۔آپ چاہتے ہیں آپ کو عزت و احترام دیا جائے ،آپ کی رائے کو اہمیت دی جائے تو اپنی زندگی میں سچ کو شامل کریں جھوٹ سے بچنے کی کوشش کریں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

ذمہ داریاں بحسن و خوبی ادا کر سکیں گے،تفریح بھی ممکن ہے،محتاط رویہ اپنائیں ،اگر آپ کچھ لوگوں کی وجہ سے ذہنی دبائو محسوس کر رہے ہیں ،تو اس ذہنی دبائو کو اپنے لئے مثبت بنانے کی کوشش کریں یہ کھوج لگائیں کہ آپ کا کون سا طرزِ عمل دوسرے کے لئے ناپسندیدہ ہے،یا دوسرے کی کس عادت سے آپ چڑتے ہیں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

 

اپنی زندگی کا زیادہ محتاط جائزہ لیجیے ۔غیر منفعت بخش مصروفیات سے جان چھڑائیں۔ اپنے وقت کو منظم کریں ،اپنے مقاصد کا تعین کریں،دوسروں پر اپنی توانائیاں ضایع کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنانے میں مصروف ہوجائیں۔کسی سے بلا وجہ الجھنے کی ضرورت نہیں ،بس سکون سے آگے بڑھتے جائیں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

جتنی انرجی اپنی کمزوریوں کو چھپانے میں صرف کریں گے اس سے کم انرجی میں ان پر قابو پالیں گے۔لوگوں کے رویوں پر توجہ کرنے کے بجائے اپنی کامیابی کا راستہ تلاش کریں اور آنکھ بند کر کر اس پر چل پڑیں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

بہتر ہے کسی سے بحث مباحثے میں نہ الجھیں،احتیاط برتنے کا وقت ہے ،کیرئیر کے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں ،اپنے اردگرد اچھے لوگوں کو جمع کریں تاکہ ان کی مثبت خوبیاں آپ کو اندر بھی توانائی پیدا کریں۔کچھ آس پاس کے افراد سے بچنے کی کوشش کریں،آپ کو صدقہ اور خیرات بھی کرنے کی ضرورت ہے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آپ کے پاس وقت اور دولت موجود ہے لیکن اس کو برتنے کا انداز نہیں آتا جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر نقصان اٹھاتے ہیں ،قدرت کے کچھ قوانین ہیں اگر ان پر عمل کیا جائے تو بہت کم نقصان کا اندیشہ رہ جاتا ہے،اگر کوئی غلطی ہو بھی جائے تو اس کو لے کر نہ بیٹھ جائیں بلکہ بھلا کر آگے بڑھیں ہمت نہ ہاریں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

گھڑی کی طرف مت دیکھیں بلکہ وہ کام کریں جو کہ گھڑی کرتی ہے یعنی ہر وقت آگے بڑھتے رہیں۔ہنستے مسکراتے رہیے اس سے زندگی آسان ہو جاتی ہے۔گھریلو اور بیزار کن کاموں سے دور رہیں عدم توجہی سے گریز کریں تو معاملات میں کامیابی مل سکتی ہے ،ابلاغی صلاحیتیں عروج پر ہیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

غصے کی حالت میں اندھا دھند کیا گیا فیصلہ آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔جبکہ نارمل حالت میں کیے گئے فیصلے پائیدار ہوتے ہیں ،کوئی اچھی کتاب ضرور پڑھیں،اپنے کمرے کی ترتیب بدل ڈالیں اس سے آپ کو بوریت کا احساس نہیں ہو گا۔لوگ آپ کی رفاقت سے بھی محظوظ ہوں گے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اچھا وقت ہے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

سانس لیتے وقت پھیپپھڑوں کا صرف اوپری حصہ استعمال کرنے کے بجائے پورے پھیپھڑے استعمال کریں اس سے آپ تروتازہ بھی رہیں گے اور لمبی عمر پا ئیں گے۔جذباتی تنائو بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اسے کم کرنے کی کوشش کریں پرانے دوست زندگی میں دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...