آج کا دن کیسا رہے گا؟20جولائی 2021

13,446

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کسی وجہ سے آپ کو اپنے منصوبے میں آخری وقت میں تبدیلی کرنا پڑی۔ ایسا کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں لیکن دیگر لوگ اس کی وجہ خراب منصوبہ بندی کو سمجھتے ہیں ۔ لوگوں کو سمجھانے میں اپنا وقت برباد مت کریں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

بعض اوقات بعض دوست ایسے مشورے دیتے ہیں جن کا کوئی مطلب ہی نہیں نکلتا لیکن اس بار حالات مختلف ہیں ۔ اس معاملے میں ان کی بات پر عمل نہیں تو کم از کم سوچ بچار ضرور کرنا چاہئے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

معمولی چیزوں کو نظر انداز کریں اور اصل مقصد پر توجہ رکھیں۔ کامیابی جلد حاصل ہوگی۔ سکون و آرام اپنے گھر اور اپنے لوگوں میں حاصل ہوگا ۔ اپنی آپ کو بھی تھوڑا وقت دیں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

یوں تو عموماً آپ اپنے فیصلے اپنی سمجھ سے کرتے ہیں لیکن حال ہی میں پہلی بار کسی دوسرے کی سوچ نے آپ کے نظریعے اور اعتماد کو ہلا دیا ہے۔ ایک بار پھر سے سوچ لیں کیا واقعی میں یہ بات اتنی سنجیدگی سے لینے والی ہے؟

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ جس طرف بڑھ رہے ہیں اس راستے کے بارے میں آپ کو مکمل معلومات نہیں لیکن یہ ہی تو اس سفر کا اصل لطف ہے ۔ دھیمے دھیمے قدموں سے آگے بڑھتے رہیں۔ بہت جلد آپ کو روشنی نظر آئے گی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ سے انجانے میں کوئی غلطی ہوسکتی ہے ۔ جس کا اندازہ آپ کو بعد میں جاکر چلے گا۔ اس پر اڑنے کے بجائے معافی مانگ لینا بہتر ہے ۔ آپ حالات بدل تو نہیں سکتے لیکن انہیں بہتر بنانے کی کوشش تو کر ہی سکتے ہیں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آگے چل کر آپ کو ایسی جگہ سے خوشیاں اور کامیابیاں حاصل ہوں گے جہاں سے آپ کو بلکل بھی امید نہیں تھی ۔ اس سے ناصرف آپ کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ آپ کو جینے کی ایک نئی امید ملے گی ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آرہی ہیں انہیں سمجھنے کے لئے آپ کو صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ بدلتے وقت کے سانچے میں ڈھلنے میں ابھی آپ کو کچھ وقت درکار ہوگا ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ حالات کو اپنے مطابق ڈھلانے کا ہنر جانتے ہیں لیکن اس بار جوچیلنج آپ کو درپیش ہے اس کا کوئی حل آپ کو نہیں سوج رہا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض اوقات کام کو کرنے کا صحیح وقت نہیں آیا ہوتا۔

جدی23(دسمبر تا 20جنوری)

آپ کو کسی ایسے معاملے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے جس میں آپ کے ساتھ ساتھ دوسرے بھی شامل ہیں ۔ گھبرانے کے بجائے سمجھداری سے معاملات حل کرنے کی کوشش کیجئے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آپ بہت سے منصوبے بنائیں گے ۔ کبھی ایک منصوبے کو منسوخ کرکے دوسرے منصوبے بنائیں گے ۔ یہ عمل تھکا دینے والا ہوگا لیکن اس سے آپ کو منزل تک پہنچنے میں مدد ملے گی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

ایک طویل عرصے بعد آپ کو اپنی ذمہ داریاں کسی کے ساتھ بانٹنے کا موقع ملے گا۔ اس وقت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ آپ کو نیا ساتھی قابل بھی ہے اور سمجھ دار بھی ۔ اس پر بھروسہ کریں ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...