آج کا دن کیسا رہے گا؟20مئی 2022

12,173

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

اس مہینے آپ کو مالی معاملات کے بارے میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی امیدیں اور حوصلےپست ہوسکتے ہیں لیکن اس بات کو یاد رکھئے کہ مشکلات بھی اسی شخص کی زندگی میں آتی ہے جو اس کو جھیلنے کا حوصلہ رکھتے ہیں اور اس سے کچھ نہ سبق حاصل کرکے مستقبل میں اس سے مثبت فائدہ اٹھاتے ہیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اس مہینے آپ کو کسی جذباتی معاملےکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں جس کا مد نظر رکھتے ہوئے اپنے طے شدہ شیڈو ل کو بھی تبدیل کرنا پڑسکتا ہے۔ اس میں کوئی قباہت بھی نہیں کیونکہ اگر آپ ذہنی طور پر پریشان ہونگے تو دوسرے معاملات پر بھی دھیان نہیں دےپائیں گے تو پہلے اس ذہنی دباؤ سے چھٹکارا حاصل کیجئے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

ماہ ستمبر برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے کافی دلچسپ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ مہینہ آپ کے مالی حالات میں بہتری لانے کا سبب بن سکے گا جس میں اگر آپ کوئی کاروبار کرتے ہیں تو اس میں کوئی نیا معاہدہوسکتا ہے جبکہ موجودہ ملازمت میں ترقی حاصل ہو سکتی ہے اس کے علاوہ کسی نئی جگہ بہت اچھی ملازمت بھی حاصل ہو سکتی ہے۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

اس مہینےآپ کی مالی حالت میںنمایاں طور پر بہتری آ سکے گی اور مالی وسائل میں اضافے کا امکان ہے۔کسی ایسی نئی ملازمت کی وجہ سے آپ کو معقول رقم کا حصول ممکن ہو سکتا ہےجو ابھی کچھ ہی عرصہ قبل آپ نے جوائن کی ہوگی۔سماجی تعلقات کافی عرصے سےمعطل ہے اس کو دوبارہ سے بحال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زندگی میں کچھ تازگی پیدا ہو۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

برج اسد یعنی leoسے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے یہ مہینہ کیسا رہے گا ، جانئے اس مہینے بہت نمایاں قسم کی تبدیلیاں آپ کی زندگی میںرونما ہونگی جن کا تعلق آپ کے کاروباری معاملات کے علاوہ آپ کے سماجی معاملات سے بھی ہو سکتا ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ اپنے حالات میں پیدا ہونے والی بہتری کا بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے آپ بہت پرعز م ہو نگے اورکسی کامیاب کاروباری دورے کے بعد اپنے جذباتی مسائل کو بھی باآسانی حل کر سکیں گے اور یہ معاملہ حل ہونے کی وجہ سے آپ کو کافی سکون حاصل ہوگا اور کافی عرصے سے پہلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوگا۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

اس مہینے خراب مالی حالت کی وجہ سےحاوی ہونے والا ذہنی دباؤ آپ کے گھر تک پہنچ سکتا ہے لیکن ایسی کسی بھی صورتحال کی وجہ سے پریشان نہ ہوں اور نہ ہی منفی جذبات کو اپنے اوپر حاوی ہونے دیں، ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹے رہیں ،مشکلات کا حل ضرور اور بہت جلد نکلے گا ۔

عقرب ( 24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کی عزت و احترا م میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اس کی وجہ آپ کی کوئی کامیابی ہوگی جس کی بناء پر آپ کو معاشرے او ر خاندان میں خاص اہمیت حاصل ہوگی۔ اس موقع پر خود پسندی کا شکار ہونے سےبچئے اور اگر ایسے خیالات کا سامنا ہو تو یہ بات یاد رکھئے کہ یہ کامیابی ہمیشہ کے لئے نہیں بلکہ وقتی ہے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

اس مہینے میں آپ کی تخلیقی صلاحیتیں بہترین انداز میں متحرک ہو سکیں گی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے مستقبل کے منصوبے بنانے میں کامیابی میسر آ سکے گی ۔ آنے والے دنوں میں کاروبار کو شروع کرنے کے لئے آپ نے جوتیاری کر رکھی ہے اس کو بہترین حکمت عملی اور سخت محنت کے ساتھ شروع کیجئے ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

آپ کی مثبت کیفیات آپ کو اپنے ملازمتی فرائض کی انجام دہی کے دوران کچھ مشکل اہداف کی تکمیل یا حصول میں مدد دے سکیں گی جو کہ آپ کےکیریئر کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی ،آپ کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے لیکن ممکنہ طور پر اس کے لئے آپ کو معمول سے کچھ زیادہ وقت کام کرنا ہوگا۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

اس مہینے کافی حیرت انگیز خبریں ملنے کا امکان ہے ۔ آپ کو اپنے جذباتی اور پیار محبت سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کا خاطر خواہ موقع مل سکے گا تو اس موقع کو گوانا نہیں ہے کیونکہ جن لمحات کا انتظار آپ کو برسوں سے تھا وہ اب حاصل ہونے کا وقت آچکا ہے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کاروباری سرگرمی کی منسوخی کی وجہ سے آپ میں بہت زیادہ بیزاری اور بے چینی پیدا ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے موجودہ حالات سے لاتعلقی کے جذبات حاوی ہو جائیںگے۔اس مہینے کسی ایسے شخص سے ملاقات ہو سکتی ہے جو مستقبل میں آپ کا بہترین اور مخلص کاروباری پارٹنر ثابت ہو گا جو آپ کے لئے بہت زیادہ منافع بخش بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...