آج کا دن کیسا رہے گا؟20جنوری 2020

10,572

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آنے والا وقت کٹھن ہوگا۔ ہر قدم پھونک پھونک کر لیجئے گا ۔ اس امتحان گزرنے کے بعد آگے آسانیاں ہی آسانیاں ہیں ۔ اس آزمائش میں اس بات کی پرکھ ہو جائے گی کہ کون آپ کا اپنا ہے اور کون پرایا ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

کچھ ایسا ہوسکتا ہے جس سے آپ کی راتوں کی نیند اُڑ جائے گی ۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیئے گا۔ اس موڑ کے بعد زندگی میں مثبت تبدیلیاں آنے والی ہیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

پرانے دوستوں سے ملاقات ہوگی۔ نئے لوگ بھی قافلے میں شامل ہوں گے۔ ان مشغلوں میں کام کو نظر انداز مت کیجئے گا ۔ تمام ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں آپ کو جلد اس کا اجر ملے گا ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

گھر والوں سے کسی بات پر گرما گرمی ہوسکتی ہے ۔ غصے سے کام لینے کے بجائے وقتی طور پر خاموشی اپنانے میں ہی بھلائی ہے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کسی رشتے دار سے پرانے گلے شکوے دور ہو جائیں گے۔ کئی  عرصے سے پھنسی ہوئی رقم مل جائے گی ۔ خوشیوں کی آمد آمد ہوگی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

موسم کی وجہ سے طبیعت ناساز ہو سکتی ہے ۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ بنا ضرورت باہر نہ نکلیں ۔ آج جسمانی مشقت والے کاموں سے زیادہ ذہنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ طریقے سے کام کریں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

ملازمت کے حوالے سے چند اپم فیصلے لینے پڑسکتے ہیں ۔ آپ کے باس آپ کی کارکردگی کے بارے میں غیریقینی کا شکار ہیں ۔ انہیں یقین دلانے کے لئے آپ کو اپنا کام ایمانداری سے کرنے کیساتھ اسے اچھی طرح سے پیش بھی کرنا ہوگا ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اولاد کے حوالے اچھی خوشخبری ملے گی۔ تعلیمی میدان میں جو لوگ ہیں ان کے لئے اعلٰی تعلیم کے بہتر راستے کھلیں گے ۔ کسی استاد سے اچھی نصیحت ملے گی ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

طویل سفر پر جانے کے امکانات ہیں ۔ سفر تھکادینے والا ہوگا۔ لٰہذا مکمل تیاری کے ساتھ جائیں ۔ بڑی کامیابی حاصل ہونے والی ہے۔ کئی ہفتوں کی محنت اب رنگ لائے گی ۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

معمولی نوعیت کی مالی پریشانی ہو سکتی ہے ۔ ایک عرصے سے جس خبر کا انتظار تھا وہ آج ملے گی ۔ قسمت کی دیوی آج آپ پر مہربان ہے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

کسی پرانے دوست سے مل کر ماضی کی یادیں تازہ ہو جائیں گی۔مشکلات کا حل مل جائے گا ۔ یہ ہی دوست مشکلات کا حل نکالنے میں آپ کی مدد کرے گا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کوئی اپنا اپنی اہمیت کا احساس دلائے گا ۔ دلی خوشی میسر آئے گی۔ کاروباری معاملات کسی حد تک غیر اطمینان بخش رہ سکتے ہیں۔کسی نئے کام میں بڑی رقم لگانے سے اجتناب کریں ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...