آج کا دن کیسا رہے گا؟19مئی 2019

51

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کسی کے ساتھ کام کرنے سے پہلے معاملات کو طے کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے کسی کی وفا داری آپ کی نظر میں مشکوک ہو سکتی ہے لیکن درحقیقت ایسا نہیں ،جب تک آپ کسی چیز کو یاد کرتے رہیں گے وہ چیز آپ کی زندگی میں شامل رہے گی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

زندگی میں آپ کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔یہ کوئی انہونی بات نہیں ایسا سب کے ساتھ ہو تا ہے ہر شخص ہر وقت کامیاب نہیں ہو سکتا ۔اللہ ہر شخص کو اس کی استطاعت کے مطابق بوجھ ڈالتا ہے ۔بعض اوقات آپ کو کامیابی کی سیڑھی کی طرف لے جانے کے لئے آپ پر مشکلات آتی ہیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

اپنے کام پر فوکس رکھنے کی ضرورت ہے،غیر ضروری ٹینشن نہ لیا کریں۔اپنا ٹائم ٹیبل سیٹ کریں اس کے مطابق چلیں،غیر ضروری مصروفیات آخر میں رکھیں ۔آپ اپنا وقت اور توانائی فضول کاموں میں زیادہ لگاتے ہیں ،اور پھر وقت کی کمی کا رونا روتے ہیں۔خود کو منظم کریں،اپنی خامیوں کا جائزہ لیجئے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

اگر آپ لوگوں کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہوتے ہیں تو جان لیں کہ یہ خوف محض آپ کے ذہن میں ہے۔جسمانی طور پر آپ کو کوئی خطرہ نہیں ۔اس سلسلے میں اپنے اعتماد کو بحال کرنا بہت ضروری ہے۔آپ کا کوئی پیارا عدم التفات کا رویہ اپنا سکتا ہے۔لیکن مایوس نہ ہوں،اس وقت آپ کو لوگوں کی رفاقت کی ضرورت ہے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ کو مثبت انرجی کی بہت ضرورت ہے اس کے لئے صبح خیزی کی عادت اپنائیں۔اس وقت فضا میں بھرپور کائناتی انرجی ہوتی ہے۔ایسے میںیو گا کے ذریعے اس انرجی کو اپنے اندر منتقل کرنے کی کوشش کریں،اس سے آپ کے بہت سے جسمانی روحانی اور نفسیاتی مسائل حل ہوں گے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

مسائل کی موجودگی کے باوجود امید اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،آپ میں بہت سی ایسی صلاحیتیں ہیں جو کسی دوسرے میں نہیں ،لوگ ان صلاحیتوں کے لئے ترستے ہیں ۔آپ میں کچھ خامیاں ہیں تو بے شمار خوبیاں بھی ہیں ۔جو گزر گیا اس پر افسوس نہ کریں ،اپنے آنے والے کل کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آپ اپنی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں لیکن جلدی گھبرا جاتے ہیں ،اپنی اس کمزوری پر قابو پائیں ،پلاننگ ،محنت اورصبر آپ کی کامیابی کی کنجیاں ہیں آپ اپنے پیاروں کو سرپرائز دے سکتے ہیں اور نئے سماجی روابط بھی قائم کر سکتے ہیں تھوڑا محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

پرانے لوگ آپ کی زندگی میں نئی دلچسپیوں کے ساتھ لوٹ سکتے ہیں ،طویل سفر،روابط،اور ایسے ہی دیگر سماجی و ذہنی کاموں کو اگلے چند روز کے دوران اہمیت حاصل رہے گی۔آپ لوگوں سے اپنی کمزوریاں چھپانا چاہتے ہیں ،یہ انسانی فطرت ہے،لیکن اس سے بہتر یہ ہے کہ ان کمزوریوں کو رفتہ رفتہ دور کرنے کی کوشش کریں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آپ اکثر و بیشتر منصوبے بناتے ہیں لیکن ان پر عمل نہیں کر پاتے کیونکہ وہ منصوبے آپ ایک ساتھ شروع کرنے کی سوچتے ہیں جو کہ ممکن نہیں ،یہ بھی جاننے کی ضرورت ہے کہ کون قابل بھروسہ ہے اور کون نہیں ؟

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کی زندگی میں کچھ مسائل ایسے ہیں جو آپ کسی سے کہنا نہیں چاہتے لیکن مسائل ڈسکس کرنے سے مفید مشورے مل سکتے ہیں اور وہ حل ہو سکتے ہیں اگر اپنی ذات میں گم وہ مسئلے لے کر بیٹھے رہیں گے تو زندگی ایک جگہ ٹہر جائے گی، جبکہ آج کی دنیا میں ہر شخص صرف کامیاب انسان کے پیچھے ہی دوڑتا ہے ناکام لوگوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔</p

دلو (21جنوری تا19فروری )

آپ کو زندگی سے بہت پیار ہے ،لیکن کیا زندگی وہ شے نہیں جسے آپ ضایع کر رہے ہیں ۔آپ کو اللہ نے بہت صلاحیتیں دیں ہیں،آہستہ آہستہ ان کو استعمال کیجیے،لوگ آپ کی توانائی اور مقبولیت کا اعتراف کریں گے کم محنت سے بھی زیادہ نتائج حاصل کر سکیں گے ،ضروری کاموں کی فہرست بنالیں ان سے کام شروع کریں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

دنیا کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا حل موجود نہ ہو۔محنت کریں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں ۔اچھا وقت آنے والا ہے ۔باقاعدگی سے محنت کو اپنا معمول بنالیں ۔کامیابی کا سب سے بڑا فارمولا یہ ہے کہ جب ناکام ہوں تو ایک دفعہ دوبارہ کوشش ضرور کریں۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope) 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...