آج کا دن کیسا رہے گا؟19اپریل 2019

7,611

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج آپ کی کوئی برسوں پرانی آرزو پوری ہونے کی امید ہے ۔آپ جس سے ملیں اسے مسکراہٹوں کا تحفہ ضرور دیں۔شادی، تعلیم اور روزگار میں کامیابی کا شاندار موقع ہے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اگر آپ ڈرائیونگ کررہے ہیں تو احتیاط سے کام لیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ جلد بازی آپ کو وہاں کبھی نہ پہنچا سکے جہاں آپ بہت جلدی پہنچنا چاہتے ہیں۔مالی معاملات کے معاملے پر کوئی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تو دیر مت کیجیے ۔کامیابی آپ کی منتظر ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون )

وہ مسئلہ جس نے آپ کے دل و دماغ کو منتشر کررکھا ہے آج تقریباحل ہوجائے گا ۔جس سے آپ کو ذہنی و قلبی سکون ملے۔اپنے دل کی بات کسی سے مت کہیں ایسا نہ ہو آپ کے ارادے کسی اور کی کامیابی کا راستہ بن جائیں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

زندگی کا ہر لمحہ خوشگوار بنائیں ،غریبوں کی مدد آپ کو خوشحال کردے گی۔سچ آپ کی پہچان ہے اس پر قائم رہیں۔کسی سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔گھر اور دفتر کے تمام کام خوش دلی سے انجام دیں۔یہی آپ کی کامیابی کا سبب بنے گی۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ بہت خوش قسمت ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو جن خوبیوں سے نواز ا ہے لو گ اس کی خواہش دل میں رکھتے ہیں۔دوستوں کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کریں۔آپ کے لیے قدرت نے کامیابی کا ہردروازہ کھول رکھا ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

وقت بہت تیزی کے ساتھ راہ گزر طے کررہا ہے ،اس کو روکنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنی رفتار تیز کریں ۔اظہار محبت کے لیے آج سے زیادہ شاندار شاید ہی کوئی لمحہ آپ کی زندگی میں آئے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آج آپ کو کاروبار کے حوالے سےحوصلہ افزا فائدے کا امکان ہے۔کچھ لوگ آپ کی کامیابی سے خوش نہیں ہیں۔بچوں کی طرف زیادہ دھیان دیںوہ آپ کی توجہ کے طالب ہیں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

ملک سے باہر جانے کا خیال دل سے نکال دیں ۔آپ کے لیے اسی ملک میں روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں،بس ذرا ہمت وحوصلے سے کام لیں۔آپ بہت تیزی کے ساتھ کامیابی کی منازل پار کرلیں گے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

رومانس تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔اس میںاحتیاط سے کام لیں ورنہ واپسی کا سفر مشکل ہوجائے گا۔کچھ لوگ آپ کے چہرے کو پڑھنے کی کوشش کررہے ہیں ایسا نہ ہو آپ کےخاص باتیں سب کے سامنے آجائیں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آج کے دن اگر کسی سفر کا ارادہ کیا ہے تو اس میں دیر نہ کریں۔ سفرباعث برکت ثابت ہوگا۔معاشی طور پر مضبوط رہیں گے۔دوستوں میں خاص اہمیت حاصل ہوگی۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

گزشتہ دنوں صحت اور تعلیمی حوالے سے جس پریشانی کا آپ شکار تھے وہ رفتہ رفتہ اب و ختم ہونے کی جانب گامزن ہے۔اب آپ اپنی صحت میں ایک خاص تبدیلی محسوس کریں گے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

اپنے جیون ساتھی کو اعتماد بخشیں وہ آپ کی توجہ کا طلبگار ہے۔آج کہیں سے اچانک رقم ملنے کا امکان ہے۔آفس کے معاملات میں کچھ لوگ مسلسل دخل اندازی کررہے ہیں ان کی پروا کیے بغیر اپنی محنت جاری رکھیں۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...