آج کا دن کیسا رہے گا؟ 19مارچ2018

19,289

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

مالی معاملات میں آپ کےقسمت کےستارے خوب چمک رہے ہیں۔ کرئیر میں کئی نئے دروازے کُھلے گے،زندگی کو کھل کر جینے کا وقت آگیا ہے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آ پ کو حق ہے کہ آپ سب سے اچھے تعلقات رکھیں اور سب کو خوش رکھیں لیکن اس سلسلے کو نبھاتے نبھاتے کئی آپ اصلی خوشیوں سے خود دور نا ہوجائے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ کا لہجہ اوربرتاؤدوسروں کے ساتھ انتہائی برااورتضحیک آمیز ہےسماجی طور پرآپ کو نیا مقام ملا گا اوردوستوں سے دوریاں ختم کیجئے ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

اپنے فیصلوں پر ہمت وحوصلے کے ساتھ قائم رہے آپ کی فیملی کی طرف سے کچھ مخالفت کا سامنا رہےگا لیکن اس کو لےکردلبرداشتہ نا ہو ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

ذاتی زندگی میں اتار چڑھاؤ کا سامنا رہے گا تو ان معاملات کوبہت احتیاط کے ساتھ حل کیجئے۔ کاروبار کے معاملے میں آج کچھ ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

یہ بات آپ کو ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ پر سکون زندگی کے لئے اتفاق بہت ضروری ہے تو اپنے آپ میں ذرا عاجزی پیدا کریں۔ یاد رکھیں ہر کام آپ کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

اپنے تعلقات کو دوبارہ سے بحال کیجئے،ہمت کیجئے باہر نکلے لوگوں کے درمیاں رہے تاکہ ماضی میں حاصل شدہ صدمے سے باہرنکلے اور اپنے مستقبل پر نظر رکھیں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

زندگی پر گہری اور سکون کی نظر رکھنا ضروری ہے اور پرانی تلخ یادوں کوبھلانے کا وقت ہے ۔ٹیم ورک کے نتیجے میں بہترین نتائج آئے گے تو کوشش کیجئے کہ ٹیم ورک کو زیادہ سے زیادہ پروان چڑھائیں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

ذاتی زندگی میں تبدیلی کا امکان ہے تعلقات میں برسوں سے چلی آرہی سرد مہری ختم ہونے کا امکان ہے خاندان کے ہمراہ بہترین وقت نصیب ہوگا ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

دوستوں اور فیملی کے ساتھ غلط فہمی کی بنیاد پر ہونے والی کشیدگی میں مزید شدت آئے گی،کوئی نیا لائحہ عمل اختیارکرتے وقت ہرطریقےسےسوچ وبچار کرلیجئے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آپ کا موڈ انتہائی خوشگوار رہے گا اور اس کو لے کر آپکا آج کا دن انتہائی مثبت فکر کے ساتھ گزرے گا، ماضی کے منصوبوں پرعمل کرنے سے پہلے تھوڑا سا صبر کیجئے اورمناسب وقت کا انتظار کیجئے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

ماضی میں ہونے والی ناکامیوں کے ازالےکا وقت آچکا ہے۔ مالی معاملات میں گڑ بڑکا امکان ہے،ذاتی زندگی میں بےچینی رہے گی ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...