آج کا دن کیسا رہے گا؟18اپریل 2019

8,926

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کافی عرصے سے آپ اپنی زندگی میں بڑی تبدیلی لانا چاہ رہے ہیں لیکن اس کا موقع آپ کو نہیں مل پا رہا ۔ البتہ اب دوستوں کے مشورے سے آپ کے لئے یہ کام کافی آسان ہو جائے گا ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

تمام معاملات خود ہی سلجھ جائیں گے۔ آپ ان میں نہ ہی پڑیں تو اچھا ہے۔ کچھ دنوں میں آپ کو خود ہی اندازہ ہو گا کہ بات اتنی بڑی تھی نہیں جتنی بنائی گئی ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

آپ اپنے کام اور انتظامات سے پوری طرح سے مطمئن ہیں ۔آنے والی تبدیلی کے لئے آپ کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ البتہ ایک بار پھر سے ہر چیز کا اطمینان کر لینا صحیح رہے گا۔ یہ ایک مختلف تجربہ ہے اس لئے ہر چیز نئے انداز سےکرنا ہوگی ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

جو لوگ دوسرے کی بات سننے کو بھی آمادہ نہ ہوں ان سے بات چیت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ آپ کو اپنا موقف کھل کر بیان کرنا ہوگا تب ہی مسائل حل ہونگے ۔ فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

حالات کو ٹھیک کرنے کے لئے آپ کوفوری قدم اٹھا نا ہوگا۔ آج کے دن سب سے زیادہ خود پر بھروسہ کریں ۔ آپ کے پاس معاملے سے متعلق جتنی زیادہ معلومات ہوگی حل اتنا ہی آسان ہو جائے گا۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کو کئی طرح کے نئے نئے خیالات آرہے ہیں۔ ہر کام کا صحیح وقت ہوتا ہے اور اس کاا انتظار کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ ان پر سوچنے اور حکمت عملی تیار کرنے تک تو ٹھیک ہے ، لیکن ان پر فوری عمل درآمد شروع مت کردیجئے گا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

جن معاملات پر آپ نے خاموشی رکھی ہوئی تو وہ فیصلہ صحیح تھا۔ آپ کا طریقہ کار بلکل درست تھا۔ اب لوگ نہ صرف آپ کی بات کو سمجھیں گے بلکہ آپ کے طریقہ کار کی بھی تعریف کریں گے ۔ البتہ اب اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

جو راز کافی عرصے سے آپ نے چھپایا ہوا ہے ممکن ہیں آپ کو ان کا اظہار کرنا پڑے۔ یہ مشکل تو ہوگا لیکن بعد میں آپ کو احساس ہوگا کہ ان باتوں کو چھپانے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

الفاظوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں ۔حالات بہت نازک ہیں ۔ ایک غلط بات بھی معاملات کو بگاڑ سکتی ہے ۔دن گزرنے کے ساتھ ساتھ حالات بہتر ہو جائیں گے اور آپ بہتر طریقے سے چیزوں کو سنبھال سکیں گے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ اپنی بات صحیح طرح نہیں بتا پائے جس کی وجہ سے لوگ آپ کو لے کر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں ۔ ایک ایک کرکہ انہیں اپنی بات سمجھانے کی کوشش کیجئے گا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا آپ پر یقین پھر سے بحال ہو جائے گا۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

پ کو بہت جلد ترقی کی راہیں ملنے والی ہیں ۔ سوچ سمجھ کر کوئی بھی فیصلہ لیجئے گا ۔ نئی تجربات حاصل کیجئے ۔ کامیابی حاصل کرنے کے اتنے اچھے مواقع بار بار نہیں ملتے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کئی جگہوں پر انسان کو سخت رویہ دکھانا ہوتا ہے۔ سختی ہی آگے چل کر آپ اور آپ کو آس پاس کے لوگوں کے لئے آسانی کا سبب بنے گی ۔آپ بھی جس طرح کی صورتحال میں ہیں آپ کو اپنی بات پر اٹل رہنا ہوگا ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...