آج کا دن کیسا رہے گا؟17 ستمبر 2020

12,768

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کاروبار میں بہتری اور ترقی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں ۔ خاندانی تعلقات ازسر نو بحال ہونے کی امید ہے ۔ آپ نئی خوشیوں کی تلاش میں ہوں گے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

فضول خرچی پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔ سرمایہ کاری منافع بخش ثابت ہوگی۔ رومانس الجھن کا شکار کر سکتا ہے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ اپنی صلاحیتوں کو ضائع کر رہے ہیں کیونکہ آپ انہیں بھرپور انداز میں استعمال نہیں کر رہے ۔ آپ کا الجھنوں سے واسطہ پڑسکتا ہے تو احتیاط رکھے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آپ اپنے منصوبوں کوبھر پور ہمت کے ساتھ  جاری رکھیں۔ ایک اجنبی سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ سرمایہ کاری جلد خوش قسمتی لائے گی ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

رشتہ داروںکے ساتھ اور بلخصوص خاتون کے ساتھ بحث میں نہ الجھیں ۔ اس کا انجام تلخی اور پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

زندگی میں سکون حاصل ہوگا ۔ کافی عر صے سے جس مسئلے کا شکار ہے اس سے نجات ملے گی۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

محبت کا ایک مسئلہ اچھی طرح سے  انجام پذیر ہوگا ۔ آپ ایک نئے اور بااثر دوست سے ملاقات کریں گے ۔ سٹے بازی سے پرہیز کریں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

کچھ عرصے کے لئے افسردگی چھائے گی، لیکن جلد ایک نئی خوشی آپ کی زندگی میں آرہی ہے ۔ حقائق کو ہمیشہ مد نظر رکھیں اور پھر فیصلہ کریں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

نئے تعلقات استوار ہوں گے اور مالی معاملات خوش بختی کے ساتھ انجام پائیں گے ۔ چھوٹی موٹی مایوسیوں سے بھی واسطہ پڑ سکتا ہے ۔

جدی(23دسمبر تا 20جنور ی )

ہر چیز میں دنیاوی نقطہ نظر اپنانے سے گریز کریں ۔ آپ تعلق کے بجائے پیسے کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں یہ رویہ درست نہیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آپ کا دوست اپنی دوستی ثابت کریں  گا۔ آپ کا کام بااثر افراد کو متاثر کرنے کا باعث بنے گا۔ کسی سودے میں حیران کن معاملہ پیش آئے گا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کی زندگی دل لگی اور رومانس سے بھرپورہوسکتی ہے۔ مایوس عاشقوں کو حیرت انگیز مسرتیں حاصل ہونگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...