آج کا دن کیسا رہے گا؟17جون 2022

12,563

 حمل (21مارچ تا 21اپریل)

اگر آپ کوایسا لگتا ہے کہ اب قسمت کا ہر ستارہ چمک رہا ہے تو ایسا نہیں ہے جذباتیت کا دامن چھوڑے اور عقلمندی کے ساتھ فیصلہ کریں ۔

 ثور(22اپریل تا20مئی)

زندگی میں بہت سی نئی چیزیں سامنے آئی گی لیکن یہ ضروری نہیں وہ مثبت ہو تو اس کا سامنے کرنےکے لئے  تیار رہے۔کریئر میں ہونے والی ناکامی کو دور کرنے کا وقت آچکا ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ کسی معاملے میں بے چینی کا شکار ہے  جلد سے جلد اس سے باہر نکلے ورنہ یہ آپ کے لئے بڑے مسائل پیدا کردے گا  ہمت و صبر کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔

 سرطان(22جون تا 23 جولائی)

کچھ غلطیوں کی وجہ سے اپنی قابلیت پرشک نا کریں آپ کی قابلیت بہت سے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ مالی معاملات میں احتیاطی تدابیراپنائیں ورنہ شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔

 اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ بہت مثبت فکر کے حامل ہیں  اور زندگی میں رسک لینے سے بھی نہیں گھبراتے ہیں اور یہ ہی جذبہ آپ کی طاقت ہیں ۔ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع ہیں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

ازدواجی زندگی بہت خوبصورت رخ اختیار کریں گی اور ساتھ ساتھ خاندان اور فیملی کے ساتھ بھی خوبصورت وقت گزارنے کا موقع ملے گا تو اس موقع کو غنیمت جانے اور زندگی کو مزید خوبصورت بنائیں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ اپنے حلقہ احباب میں کافی اہمیت کے حامل شخص ہیں اور آپ کی رائے قابل قدرسمجھی جاتی ہیں۔ فیملی کے معاملات میں کچھ اونچ نیچ کا سامنا ہوسکتا ہے تو اس کو سکون کے ساتھ سلجھائیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

دوست احباب اور خاندان آپ کی شخصیت کی وجہ سے آپ کی جانب متوجہ رہیں گے ۔ ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھے آپ کاحوصلہ اور یقین دوسروں کو بھی اپنی جستجو دلائے گا۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ کے سامنے کریئرسے متعلق کافی راستےہیں اب آپ کواحتیاط کے ساتھ کسی ایک راستے کو چنا ہے ۔نئے لوگوں سے روابط بڑھ سکتے ہیں اور آپ کارویہ انھیں آپ کی جانب متوجہ رکھے گا ۔

 جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

صحت کے حوالے سے بہت محتاط رہیں اور اس پر خصوصی توجہ دیجئے ۔ آج کا دن کاروباری معاملات کے حوالے سے حوصلہ افزاء نہیں تو بڑے فیصلے سے گریز کریں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آج کا دن شریک حیات کے ساتھ خوبصورت لمحات گزارنے کا دن ہے اپنے سماجی روابط کو مضبوط کرنے کا وقت ہےخاص طور پر فیملی اور دوستوں  کے ساتھ  تعلقات کو دوبارہ ایک نئی امید ملے گی۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کے اور خاندان کے درمیان  غلط فہمی کے نتیجے میں دوریاں بڑھنے کا امکان ہے ۔ کسی بھی نئی مہم جوئی سے پہلے احتیاطی تدابیر اپنائے اور اپنے ذہن میں یہ بات رکھ لے کہ ہر کام ضروری نہیں آپ کے ارادوں کے عین مطابق ہو۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...