آج کا دن کیسا رہے گا؟16 اگست 2019

5,409

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

پیسوں کے معاملات میں بہت احتیاط کریں آج کا دن کاروباری معاملات کے لئے انتہائی غیر موضوع ہےابھی سرمایہ لگانا بڑی غلطی ہوگی تومناسب وقت کا انتظار کریں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

ماضی کےتما م تلخ واقعات کو بھول کرآگے بڑھےاور زندگی میں موجود اہم چیزوں پر نظریں مرکوزرکھیں۔ ان لوگوں سے اپنی محبت کا اظہارکریں جو آپ کی زندگی میں اہمیت رکھتے ہیں۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ گفتگومیں جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں جو آپ کی شخصیت کےلئےبہترنہیں،لوگوں کو عزت دیجئے اور اپنی خودکی غلطیوں کا غصہ دوسروں پر نا اتاریں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

اپنی ذاتی پریشانی یا روزگار کی مسئلہ کو لے کر اپنی شریک حیات کو نشانہ نا بنائیں اور ان معاملات کو گھر سے دور ہی رکھیں۔ سماجی معاملات میں کچھ تناو کی صورتحال پیدا ہوگی ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ کی شخصیت میں بہت جاذبیت ہیں لوگ آپ کی طرف متوجہ رہیں گے۔جلدی آپ کےدوست یااحباب کو آپ کی مدد کی ضرورت ہوگی تو ان کی امیدوں پر پورا اترے گا۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کی قسمت کے ستارے بلندیوں پرہیں،اپنی کوششوں کو جاری رکھیں جلد بڑی کامیابی نصیب ہوگی ۔آپ کی ذاتی زندگی میں بھی خوشگوار ماحول پیدا ہوگا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

ُاپنے منصوبوں کوپایہٰ تکمیل تک پہنچانے کے لئےنامناسب وقت ہیں۔دوست وساتھی حضرات آپ کے مشورہ کے قدر دان ہیں اور آپ کے منصوبوں میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

دفتری ساتھی آپ کی کہی ہوئی باتوں میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں ٹیم ورک کے ساتھ کام کر کے بڑے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں دوستوں کے ساتھ ایک خوشگوار سفر کے لئے بہترین وقت ہیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

 

اپنے خوابوں کو اپنےدوستوں اوررشتے داروں کے ساتھ شئیرکریں،آپ کواپنے خیالات کے مطابق لوگ ملے گے اور تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

ذاتی زندگی ہمیشہ آپ کی خواہشات کی مطابق نہیں چل سکتی ہیں کچھ مسائل کا حل صرف یہ ہی ہے کہ اس کو اپنے حال پر چھوڑ کر ایک نئی مثبت فکر کے ساتھ زندگی کا دوبارہ آغازکیجئے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

کچھ فیصلے آپ کوبہت زیادہ تکلیف دیںگے جوکہ آپ میں مضبوطی پیدا کریں گے۔اگرآپ نے چیزوں کو صحیح طریقے سے کرنے کا راستہ ڈھونڈلیا تو آپ کو کامیابی نصیب ہونگی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

اپنی فیملی سے تعلقات کو دوبارہ بحال کریں ، ایک اچھا آئیڈیا بہترین مستقبل سے ہمکنار کرسکتا ہے آپ کاروبار کے معاملے میں اچھے اور برے کی تمیز کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...