آج کا دن کیسا رہے گا؟16فروری 2020

24,961

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

ملازمت میں ترقی کا امکان ہے۔ دوستوں درمیان زیادہ وقت گزاریں ۔اپنی صحت پر توجہ دیں۔کھانے کی زیادتی سے بچیں۔

ثو ر(22اپریل تا20مئی)

شادی جیسے معاملات میں کامیابی یقینی ہے۔ہر امتحان میں احتیاط سے کام لیں۔گھر والوں سے وابستہ توقعات پوری ہونے کا امکان ہے۔معاشی طور پر خوش حالی کی توقع ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون )

قریبی رشتے داروں سے اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔دوستوں کے مشورے کو نظر انداز نہ کریں۔آپ ہر دل عزیز شخصیت کے مالک ہیں اپنا وقار قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کیجئے۔ خوب نام کمائیں گے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ذرا سی غفلت آ پ سے یہ خوشیاں چھین بھی سکتی ہے۔دوستوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آنے والا ہر دن آپ کے لیے کامیابی کی نوید لائے گا۔اپنے روزو شب مناسب انداز میں ترتیب دیجئے۔بے ترتیبی آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

خوشیوں کے کنول آپ کے آنگن میں کھلنے کے منتظر ہیں۔شریک سفر کے ساتھ محبت کا اظہار کریں وہ آپ کی توجہ چاہتی ہے ۔آج کا دن آپ کی زندگی میں یادگار ثابت ہو گا۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

دفتر کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیں ۔ترقی کی امید ہے۔تفریح کے لیے وقت نکالے ۔اظہار محبت کے لیے آج کا دن مناسب رہے گا۔البتہ الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنے مطالعےکو بڑھائیں۔آپ علمی وا دبی میدان میں بہت آگے جا ئیں گے اپنی صلاحیتوں کو مزید چمکانے کی کوشش کریں۔ قدرت کی عطا کردہ صلاحیتوں کو درست طور پر استعمال کریں۔موافق رنگ سرخ ہے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

لوگ آپ سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔آج شہر میں ہونے والی سماجی اور ادبی تقریبات میں ضرور شرکت کریں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

بے قراری کا طوفان آپ میں برپا ہے۔جو خواب آپ کی پلکوں نے گزشتہ برس سجائے تھے ان کی تعبیر کا وقت آگیا ہے ۔دوست کے روپ میں دشمن سے ہوشیار رہیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آج آپ کا فن آپ کی مالی خوش حالی کا سبب بنے گا ۔والدین کی دل آزاری سے بچیں ۔کہیں آپ ہاتھ آنے والی دولت گنوا نہ بیٹھیں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

صبر سے کام لیں ۔عجلت اورجلد بازی محبت میں شکست کا سبب بن سکتی ہے۔زندگی کے فیصلوں میں دوستوں کے مشورے اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کو اہمیت دیں۔ آپ کی کامیابی کا راز بس یہ ہی ہے ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...