آج کا دن کیسا رہے گا؟14دسمبر 2018

7,697

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کاروبار پھلے پھولے گا لیکن کوئی مہنگی قیمت ادا کرنی ہوگی ۔ لالچ سے پرہیز کریں ۔ اگر آپ کسی تعلق کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں یا کوئی اہم تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو پہلے غور و فکر کر لیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ محبت اور رومانس پائیں گے اور زندگی میں حسین تبدیلی جلدی متوقع ہے ۔ اچھے رد عمل کا مظاہرہ کریں ۔ کاروبار پھلے پھولے گا ۔آپ سفر و دیگر نئی تبدیلیوں سے دوچار ہوں گے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

کسی منصوبہ ساز اجنبی سے محتاط رہیں۔ محنت اور اخلاق آپ کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے ۔ آپ سے تعلق رکھنے والا دوست کسی دوسرے سے محبت میں دلچسپی لینے لگے گا ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آپ ایک نئے منصوبےپر کام کرنے والے ہیں ۔ اس پلان پر آپ کافی عرصے سے سوچ بچار کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ البتہ بہت جلد حالات بدلنے والے ہیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آ پ عزم و ارادے سے بھرپور ہیں اور اپنے نصب العین کے لئے یہ خصوصیت آپ کے کام آئے گی ۔ایسے منصوبے میں ہاتھ نہ ڈالیں جس میں خطرہ ہو۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

نئے واقف کاروں کی خاطر پرانے دوستوں کو نظر انداز نہ کریں ۔ سخت محنت پھل لائے گی لیکن دیر سویر ہوسکتی ہے ۔ آپ کی زندگی ایک نئی خوشگوار تبدیلی ہوگی۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

رہائش میں تبدیلی کا امکان ہے۔ بیرونِ ملک سے کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی ۔ خوش قسمتی کی دیوی آپ پر مہربان ہے ۔ آپ تفریحات سے لطف اندوز ہوں گے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنے دوستوں کے مشورے کو غور سے سنیں آپ کو ایک اہم فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے ۔کچھ عرصے افسردگی طاری رہے گی لیکن جلد ہی خوشحالی اور مسرت کے نغمے گونجیں گے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

گھریلو جھگڑوں سے جتنا ہوسکے گریز کریں تاکہ  خاندانی معاملات زیادہ خراب نا ہو ۔ کاروباری معاملات کامیابی سے ہمکنار ہوں گے لیکن غیر ضروری خطرات مول نہ لیں ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

دولت اور صحت کے معاملے میں تدبر کا مظاہرہ کریں ۔ کسی غیر متوقع ذریعے سے خطرے کی  نشاندہی ہو رہی ہے، تو بہت احتیاط کے ساتھ آگے بڑھے تاکہ کم سے کم نقصان کا اندیشہ ہو۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

ذاتی معاملات کے حوالے سے خط و کتابت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ پوزیشن کی تبدیلی خوشحالی کا باعث بنے گی۔آپ کے دوستوں کے درمیان حسد پھوٹنے کا امکان ہے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کسی دوست کے ساتھ جھگڑا افسردگی و افسوس کا باعث ہوگا۔ اپنی تیز مزاجی پر قابو پانے کی کوشش کریں ۔ورنہ مستقبل میں بھی پشیمانی کا سامنا رہے گا۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

تبصرے
Loading...