آج کا دن کیسا رہے گا؟14جون 2019

8,294

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آخرکارآپ اپنے اندراس بات کو قبول کرنے پرراضی ہوگئے ہیں جس کے آپ برسوں سے انکاری تھے اوریہ قبولیت آپ کو مزید اہمیت دے گی۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

جو خواب دیکھے ہیں اس کو حاصل کرنے سے پیچھے نا ہٹے اوراس سفر میں جو آپ کے کام آسکتا ہے آپ اس کو اس طرف راغب کریں تاکہ سفر کو کامیاب بنایا جاسکے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

اپنی زندگی میں اہم اور غیر اہم چیزوں کو الگ الگ کریں اور اس کو باقاعدہ حل کرنے کے لئے لائحہ عمل بنائےاور اسے غیر روایتی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کیجئے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آپ کا ساتھی  آپ سے شدید محبت کرتا ہے لیکن آپ اس کی قدر نہیں کررہے ہیں اوراس بات کو اہمیت بھی نہیں دے رہے جو آپ کی اذدواجی زندگی کے لئے اچھی بات نہیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

سماجی روابط دوبارہ بحال کریں خاص طورپر اپنے دوستوں اور خاندان سےتعلقات کودوبارہ مستحکم کریں۔ زندگی میں نئے لوگ شامل ہونگے جو کہ ایک خوشگوار تبدیلی ہوگی۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

اس وقت آپ انتہائی پرسکون زندگی گزاررہے ہیں،دوست اورخاندان اس بات کومحسوس کریں گےاوربہت مثبت رویہ اختیار کریں گے آپ بھی یہ جذبات واپس لوٹائے تاکہ ایک اچھی فضا قائم ہو جائے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آج آپ کا موڈ انتہائی شاندار ہیں، آج آپ اپنے آپ کو آذاد آزاد سا محسوس کررہے ہیں اوراس دن کو یادگار بنانے کے لئے جستجو میں لگے ہیں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

وہ وقت آچکا ہے جب آپ کو بے انتہا پذیرائی ملے گی۔ آپ زندگی کے اہم موڑسےگز رہے ہیں جہاں آپ کی دل سے قدردانی کی جائے گی۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آج کا دن کاروبار کے حوالے سے بہت برا ثابت ہوسکتا ہے تو بہت احتیاط کریں اور بزنس کے معاملات میں بڑا فیصلہ لینے سے گریز کریں ۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

آج آپ بہت مثبت اورمہم جو فکر کے ساتھ ہونگے۔ مثبت سوچ و فکراورمناسب حکمت عملی کے ساتھ کاروبار کے معاملے میں فیصلہ کریں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

ذاتی تعلقات ہمیشہ آپ کی مرضی کےمطابق نہیں چلے گے۔ کچھ معاملات پہلے ہی سے طے شدہ ہیں توکسی بھی کشیدہ صورتحال کو ٹھنڈے انداز سے حل کریں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

زندگی کے ساتھی کے ساتھ تعلقات ہم آہنگی کے ساتھ جاری ہیں آپ کا ساتھ آپ کے ساتھ بہت وفادار ہیں لیکن کسی معاملے میں وہ پریشان ہیں اس پریشانی کو دور کریں۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...