آج کا دن کیسا رہے گا؟14مئی 2021

5,653

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج آپ کو بہت ہی خاص معلومات کا خزانہ ملے گاجس سے آپ ایسے لوگوں کو متاثر کر پائیں گے جو آپ کے کریئر کو آگے بڑھانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں ۔ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کریں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

مسلسل ہونے والی بات چیت سے آپ کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ لوگ آپ کی بات کو سمجھ رہے ہیں اور اس معاملے میں آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ لیکن ابھی بھی ایسی رکاوٹیں ہیں جو راستے کہ سامنے کھڑی ہیں ۔ جس کی وجہ سے کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

یوں تو آپ معاملات کو بہت سمجھداری سے حل کرنا جانتے ہیں لیکن یہ وقت حل نکالنے کے لئے مناسب نہیں ۔ ابھی صرف باتوں کو اچھی طرح سمجھ لیں ۔ حکمت عملی کے لئے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

گزشتہ روزآپ کی کسی خاص بندے سے اچھی خاصی تکرار ہوئی ۔ معاملات کافی حد تک قابو میں ہیں لیکن ایک بات ایسی ہے جو ابھی تک آپ کو پریشان کر رہی ہے ۔ آپ کواس معاملے میں درگزر سے کام لینا ہوگا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

ایک خاص تقریب میں آپ کی زبردست مقناطیسی شخصیت کےحامل فرد سے ملاقات ہوگی اور اس بندے سے آپ کی دلچسپ موضوعات پر بات ہوگی۔اور ایک اچھی دوستی کا آغاز ہوسکتا ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

گزشتہ چند دنوں سے آپ اتنے مصروف تھے کہ باقی لوگوں کو اپنا پلان بتانے کا آپ کو موقع ہی نہیں ملا۔ اسی وجہ سے کچھ لوگ آپ سے ناراض ہیں۔ تھوڑی کوشش کریں تو وہ مان جائیں گے اور اچھے تنائج برآمد ہونگے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

سما جی طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اچھی بات ہے لیکن کبھی کبھی ایسے لوگوں سے واسطہ پڑ جاتا ہے جو آپ کی بات سننے کے بجائے اپنی سوچ آپ پر مسلط کرنے کو بہتر سمجھتے ہیں ۔ آپ کا پالا بھی ایسے ہی لوگوں سے پڑ گیا ہے۔ انہیں خود پر حاوی نہ ہونے دیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کو اپنی چند عادتوں کو تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ اب ان کی وجہ سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس میں کچھ دشواری تو پیش آئے گی لیکن آگے چل کر اس تبدیلی کے مثبت نتائج آپ کے سامنے آنے لگیں گے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

کچھ معاملات ایسے ہیں جن کو آ پ کافی عرصے سے سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سلجھا نہیں پارہے لیکن ستاروں کی گردش ان دنوں آپ کے حق میں ہے ۔ لہٰذا آپ کو جلد ہی کامیابی حاصل ہوگی ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آج اپنے گھر کے حوالے سے آپ کو خوشخبری ملے گی جس کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا۔ اس خبر کا آپ کی زندگی میں خاص اثر ہوگا ۔ لیکن دوسروں کو بھی اس خوشی میں شامل کریں کیونکہ حقیقی خوشی وہ ہی ہے جو سب کے ساتھ بانٹی جائے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آج آپ کے ذہن میں کئی عجیب و غریب سے خیالات آئیں گے جن کے بارے میں سوچ کر آپ تھوڑا گھبرا بھی جائیں گے لیکن فکر کی کوئی بات نہیں آ ج آپ کا ذہن بہت تیز کام کر رہا ہے ۔ اس وقت کا مثبت استعمال کریں اور ان عجیب غریب خیالات سے ہی اچھے نتائج اخذ کرکے آگے بڑھے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

اگر آپ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں یا کوئی نیا ہنر سیکھنا کا ارادہ ہے تو آج اس کام کے آغاز کرنے کا اچھا دن ہے ۔ آپ کو اس عمل میں ضرور کامیابی حاصل ہوگی اور اس کام کا آپ کی زندگی میں بہت گہرا ور مثبت اثر پڑے گا۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...