آج کا دن کیسا رہے گا؟14جنوری 2020

13,702

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کام اور آرام میں توازن قائم رکھیں ۔ اپنے نظریے کی طرح دوسروں کے سوچنے کے طریقوں کو بھی عزت دیں۔ زندگی میں مالی خوشحالی آنے کا امکان ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ کی زندگی میں دل خوش کردینے والے واقعات ہونے والے ہیں ۔ آپ روحانی اور مادی دونوں طرح کے فوائد سے مالا مال ہوں گے ۔انتہا پسندی کی سوچ سے بچیں۔

جوزا(21مئی تا21جون)

ہوشیاری سے کام لیں ۔ ایک دوست آپ کو دھوکا دے سکتا ہے لیکن فوری بدلہ لینے سے گریز کریں ۔ ایک راز کھلے گا اور نیا تعلق بنے گا ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

رشتے داروں کا تعاون اور ساتھ حاصل ہوگا۔ آپ ایک طویل سفر کریں گے ۔ غلط قسم کے نظریات غلط فہمی اور بد مزگی کا باعث بن سکتے ہیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

معمولی اہمیت والے تعلقات کی خاطر قریبی رشتوں کو نظر انداز نہ کریں۔ انہیں آپ کے وقت کی ضرورت ہے ۔ اجنبی افراد آپ کو آپ کی دولت سے محروم کر سکتے ہیں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سوچیں گے۔ مگر عملی جامہ نہیں پہنا سکیں گے ۔مستقبل میں اس قسم کی سوچ سے بچے ۔ آپ کے معاملات کامیابی کی طرف گامزن ہوں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

فضول خرچی سے گریز کریں ۔ اس کے بعد ہی آپ خوش خبری کاچہرہ دیکھ سکیں گے ۔ بعض نئی دوستیاں بے سود ثابت ہوں گی ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

تبدیلی کا موقع ملے گا جو پر مسرت ثابت ہوگا ۔ کاروباری معاملات بہتر ہونگے ۔ خود مختاری میں اضافہ مالی استحکام بخشے گا ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

ایک رشتے دار تعاون کا طالب ہے لیکن دوسرے لوگ آپ پر غلط اثر ڈالنے کی کوشش کریں گے ۔ آپ کی ملاقات کسی ایسے شخص سے ہوگی جو آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوگا ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

مقدمہ بازی میں کامیابی ہوگی۔ سخت محنت کاروبار میں برکت لائے گی ۔ آپ فیملی کے ساتھ قیمتی وقت گزاریں گے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

ایک غیر متوقع پیغام کسی سفر کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ایک قریبی دوست آپ کے منصوبے کے لئے خطرہ بن سکتا ہے مالی نقصان کا اندیشہ ہے لیکن محبت میں کامیابی نصیب ہوگی۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ سماجی حلقے میں مقبول ہوں گے ۔ آپ ایک عوامی پیشہ اختیار کرنے کی طرف مائل ہوں گے ۔ آپ محبت اور عزت کے مستحق قرار پائیں گے ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...