آج کا دن کیسا رہے گا؟13مئی 2021

5,325

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ محبت اور رومانس  کا بہترین وقت پائیں گے اور زندگی میں خوبصورت تبدیلی جلدی متوقع ہے ۔ اچھے رد عمل کا مظاہرہ کریں ۔ کاروبار پھلے پھولے گا ۔آپ سفر و دیگر نئی تبدیلیوں سے دوچار ہوں گے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

ذاتی معاملات کے حوالے سے خط و کتابت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔  نوکری میں پوزیشن کی تبدیلی خوشحالی کا باعث بنے گی۔آپ کے دوستوں کے درمیان فساد  کا امکان ہے۔

جو زا(21مئی تا21جون)

آپ ایک نئے منصوبےپر کام کرنے والے ہیں ۔ اس پلان پر آپ کافی عرصے سے سوچ بچار کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ البتہ بہت جلد حالات میں تبدیلی متوقع ہے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

کاروبار پھلے پھولے گا لیکن کوئی مہنگی قیمت ادا کرنی ہوگی ۔ لالچ سے پرہیز کریں ۔ اگر آپ کسی تعلق کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں یا کوئی اہم تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو پہلے غور و فکر کر لیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

نئےدوستوں کی خاطر پرانے دوستوں کو نظر انداز نہ کریں ۔ سخت محنت اچھت نتائج لائے گی لیکن دیر سویر ہوسکتی ہے ۔ آپ کی زندگی میں ایک نئی خوشگوار تبدیلی ہوگی۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

کسی منصوبہ ساز اجنبی سے محتاط رہیں۔ محنت اور اخلاق آپ کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے ۔ آپ سے تعلق رکھنے والا دوست کسی دوسرے سے محبت میں دلچسپی لینے لگے گا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

اپنے دوستوں کے مشورے کو غور سے سنیں آپ کو ایک اہم فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے ۔کچھ عرصے افسردگی طاری رہے گی لیکن جلد ہی خوشحالی اور مسرت کے نغمے گونجیں گے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ عزم و ارادے سے بھرپور ہیں اور اپنے نصب العین کے لئے یہ خصوصیت آپ کے کام آئے گی ۔ایسے منصوبے میں ہاتھ نہ ڈالیں جس میں خطرہ ہو۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

دولت اور صحت کے معاملے میں تدبر کا مظاہرہ کریں ۔ کسی غیر متوقع ذریعے سے خطرے کی  نشاندہی ہو رہی ہے، تو بہت احتیاط کے ساتھ آگے بڑھے تاکہ کم سے کم نقصان کا اندیشہ ہو۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

رہائش میں تبدیلی کا امکان ہے۔ بیرونِ ملک سے کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی ۔ خوش قسمتی کی دیوی آپ پر مہربان ہے ۔ آپ تفریحات سے لطف اندوز ہوں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

کسی دوست کے ساتھ جھگڑا افسردگی و افسوس کا باعث ہوگا۔ اپنی تیز مزاجی پر قابو پانے کی کوشش کریں ۔ورنہ مستقبل میں بھی پشیمانی کا سامنا رہے گا۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

گھریلو جھگڑوں سے جتنا ہوسکے گریز کریں تاکہ  خاندانی معاملات زیادہ خراب نا ہو ۔ کاروباری معاملات کامیابی سے ہمکنار ہوں گے لیکن غیر ضروری خطرات مول نہ لیں ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...