آج کا دن کیسا رہے گا؟13فروری 2019

8,135

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج آپ کو معمولی سے معمولی بات بھی آپ کو متاثر کر سکتی ہے۔ لہذا آج خود کو ایسے تمام معاملات سے دور رکھئے گا جس سے آپ کو تکلیف ہو۔ ذہنی دباو سے نجات کا راستہ ڈھونڈے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

لوگ آپ کو غلط سمجھ رہے ہیں لیکن اس کی جو وجہ آپ سمجھ رہے ہیں وہ درست نہیں ۔ ممکن ہے اس کی وجہ آپ کو ترقی یا نئی ذمہ داری دینا ہو ۔ پریشان ہونا چھوڑیں آپ کو بہت جلد ایک خوش خبری ملنے والی ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

ذہنی دباو میں ہونے کی وجہ سے آپ کچھ غصے میں بھی ہیں ۔خود کو اسٹریس دینے کے بجائے کسی خوشگوار جگہ پر چلے جائیں آپ اچھا محسوس کریں گے۔ کھلی جگہ میں سانس لینے سے آپ کا موڈ بھی اچھا ہو جائے گا۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آج خود کو چیلنج کریں اور ہمت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ آنے والے چند دن اوریہ انرجی برقرار رہے گی تو وہ مشکل کام جنھیں کرنے کا آپ کئی دنوں سے سوچ رہے ہیں آج انہیں کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کوئی آپ کو بے حد تنگ کر رہا ہے اور اب آپ اسے اس کا جواب دینا چاہ رہے ہیں۔ شاید ایک بار اس انسان سے آرام سے اس کی غلطی سمجھانا مناسب رہے گا۔ ہو سکتا ہے بات آگے نہ بڑھے اور وہ خود ہی سمجھ جائے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج آپ کا کوئی دوست آپ سے اپنے دل کی بات کرنا چاہتا ہے کیونکہ اسے یقین ہے اس کا راز راز ہی رہے گا۔ آپ بھی بنا جھجکے اسے اپنی سمجھ کے مطابق مشورہ دے دیں۔ شاید اس طرح اس کی پریشانی دور ہوجائے اور آپ کی دوستی اور بھی گہری ہو جائے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

کسی ایسے دوست کو تلاش کریں جس پر آپ بھروسہ کرتے ہیں اور جوبھی کہنا چاہیں اس سے کہہ دیں۔ اس طرح آپ پر سکون محسوس کریں گے اور آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کے کندھوں سے ایک بوجھ اتر گیا۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آج اگر کوئی آپ سے کسی معاملے پر بحث کرنا چاہے تو اسے پہلے ہی روکنے کی کوشش کریں لیکن اگر وہ باضد ہو تو اس کی مشکل آسان کردیں۔ بات چیت کرنے سے ممکن ہے آپ کسی کی مدد کرپائیں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آگے کے لئے پہلے سے سوچنا اور منصوبہ بندی کرنا اچھی بات ہے ۔ یہ کامیاب لوگوں کی نشانی ہے۔ البتہ اپنے پلان پر فوری حکمت عملی کرنے کے بجائے ہر قدم پھونک پھونک کر رھیے گا۔ سہی وقت پر کام کیا جائے تو اکثر کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آج آپ بازار گئے تو کئی ایسی چیزیں بھی خرید لیں گے جن کی آپ کو ضرورت نہیں۔ اس لئے بہتر ہے آج بازار جانے سے گریز کریں اور اگر جانا ضروری ہو تو کسی ایسے شخص کو ساتھ لے لیں جو آپ کو فضول خرچی سے روک سکے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

محبت کے معاملے میں اب ایک قدم بڑھنے کا وقت آگیا ہے ۔ اگر شادی کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو یہ اچھا موقع ہے ۔زندگی کی خوشیوں میں اضافہ ہونے والا ہے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کئی دنوں سے آپ کہیں گھومنے جانا چاہ رہے ہیں لیکن کام کی وجہ سے آپ کو وقت ہی نہیں مل پا رہا ۔ البتہ اب انتظار کرنا آپ کے لئے مشکل ہو رہا ہے۔ یہ اچھا وقت ہے دوستوں یا گھر والوں کے ساتھ سیر وتفریح کرنے کا۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...