آج کا دن کیسا رہے گا؟11 اگست 2019

5,281

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

خاندانی معاملات اوردوستوں کےساتھ تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامناہوسکتا ہیں اس کوعقل مندی کے ساتھ نمٹائیں ۔ازدواجی زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کوبہت ہوشیاری اوردانشمندی کے ساتھ حل کیجئے۔ کرئیرمیں نئی صورتحال درپیش ہوسکتی ہے۔مالی معاملات میں احتیاط کیجئے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

زندگی میں شامل خاص لوگوں کےساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے اور پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کاموقع ہیں۔مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہے دوستوں کے اعتماد پر پورا اتریں، ان کی امیدیں آپ سے ہی وابستہ ہیں۔

جوزا(21مئی تا21جون)

ایک حیرت انگیز تبدیلی آپ کی زندگی میں آسکتی ہے۔تعلیمی میدان میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی ۔ اپنے دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے پرہیزکیجئےورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔صحت کا خصوصی خیال رکھیں ورنہ نقصان اٹھائیں گے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

تعلیمی کرئیرکولےکرمثبت رویہ اختیا ر کیجئے کیونکہ یہ آپ کے مستقبل پر اثر ڈالے گا۔ ایک نیا آئیڈیہ مستقبل کے لئے نئی راہیں کھولیںگا تو اپنی قدرتی صلاحتوں کا استعمال کریں صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔روٹھے ہوئے دوستوں کو منالیجئے وہ بھی آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

 

ہمت و لگن کے ساتھ آگے قدم بڑھاتےرہیں کامیابی تھوڑی دور ہے۔ازدواجی تعلقات میں پریشانی کا سامنا رہے گا جن کو ٹھنڈے مزاج کے ساتھ حل کیجئے ۔سماجی زندگی میں کچھ منفی تبدیلیاں آسکتی ہیں لہذا اس کو صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کیجئے ۔مالی معاملات میں گڑبڑ کا امکان ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

دوستوں اور خاندان سے تعلقات مضبوطی کی طرف جائیں گے۔کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا نادر موقع ہے ۔صحت کے معاملات میں احتیاطی تدابیر اختیارکیجئے ورنہ نقصان اٹھائیں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

شادی کے حوالے سے کوئی مثبت خبر آسکتی ہیں۔ کاروباری میدان میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی جس کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا۔ تعلیمی میدان سےحوصلہ بخش نتائج برآمد ہونگے ۔اپنے آپ کو ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط کریںورنہ زندگی کامیابی سے نہیں چلے گی۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

زندگی میں ہونے والی تبدیلی کا استقبال کریں یہ آپ کی آنے والی زندگی سے جڑی ہے۔معاشی معاملات میں حوصلے و ہمت کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے۔مثبت فکر اوراپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں ۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

دفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھارویہ اختیارکیجئے تاکہ ایک اچھی فضا قائم ہوسکے اوراپنےاہداف تک پہنچاجا سکے۔ مالی معاملات میں اونچ نیچ ہوسکتی ہے تو نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئےاور تھوڑا انتطار کیجئے حالات اچھی جانب جائیں گے۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

نجی زندگی کے معاملات حساس ہوسکتے ہیں توبہت احتیاط کے ساتھ ان معاملات کو سلجھائیں اور دوریاں ختم کیجئے۔ ماضی میں حاصل تجربات آپ کو بہت فائدہ پہنچائیںگے اور کرئیر میں نیا مقام حاصل ہوگا اورکامیا بی بھی نصیب ہوگی ۔اپنے لئے کچھ وقت نکالیں تاکہ صحت کے مسائل سے دوچارنا ہو۔

دلو (21جنوری تا19فروری) 

قلبی سکون حاصل ہوگا اور دوسروں سے جڑی خواہشات پوری ہونگی جو کہ دیر پا ہونگی ۔ تجربہ کرنے کابہت اچھاوقت ہیں۔ کرئیرمیں مثبت فیصلے لینےکا وقت آچکا ہے جوکہ آپ کو کامیابی کی طرف لےجائے گا۔اپنی صحت پرخصوصی نظر رکھتے ہوئے بڑے فیصلےلیجئے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

زندگی میں چھائی بے چینی ختم ہونے کی امید ہے ۔کرئیر میںمثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات اتسلی بخش رہیں گے ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں ۔صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...