آج کا دن کیسا رہے گا؟11جنوری 2022

7,264

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

گھریلو جھگڑوں سے حتی الامکان دور رہنے کی کوشش کریں ۔ کاروباری معاملات کامیابی سے بھرپور ہوں گے لیکن غیر ضروری خطرات مول نہ لیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

نئے واقف کاروں کی خاطر پرانے دوستوں کو نظر انداز نہ کریں ۔ سخت محنت اچھا پھل لائے گی ۔ آپ کی زندگی میں رومانس داخل ہوگا۔

جوزا(21مئی تا21جون)

ذاتی معاملات کے حوالے سے خط و کتابت جاری رہے گی ۔ پوزیشن کی تبدیلی خوشحالی کا باعث ہوگی۔آپ کے دوستوں کے درمیان حسد پھوٹنے کا امکان ہے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

اپنے دوستوں کے مشورے کو غور سے سنیں آپ کو ایک اہم فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے ۔کچھ عرصے افسردگی طاری رہے گی لیکن جلد ہی خوشحالی اور مسرت کے نغمے گونجیں گے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کاروبار پھلے پھولے گا لیکن کسی خاص قیمت پر ۔ لالچ سے پرہیز کریں ۔ اگر آپ کسی تعلق کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں یا کوئی اہم تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو پہلے غور و فکر کر لیں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

دولت اور صحت کے معاملے میں تدبر کا مظاہرہ کریں ۔ کسی غیر متوقع زریعے سے خطرے کی نشاندہی ہو رہی ہے تو احتیاط کا دامن تھامے رہیں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

کسی منصوبہ ساز اجنبی سے محتاط رہیں۔ محنت اور اخلاق ترقی کا ذریعہ بنیں گے ۔ آپ کا صنف نازک سے تعلق رکھنے والا دوست محبت میں دلچسپی لینے لگے گا ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

کسی دوست کے ساتھ جھگڑا ہو سکتا ہے جو کہ افسردگی و افسوس کا باعث بنےگا۔ اپنی تیز مزاجی پر قابو پانے کی کوشش کریں ورنہ نقصانات ٹھائیں گے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ عزم و ارادے بھرپور ہیں اور اپنے نصب العین کے لئے یہ خصوصیت آپ کے کام آئے گی ۔ایسے منصوبے میں ہاتھ نہ ڈالیں جس میں خطرہ ہو۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ محبت اور رومانس پائیں گے ۔ اچھے رد عمل کا مظاہرہ کریں ۔ کاروبار پھلے پھولے گا ۔آپ سفر و دیگر نئی تبدیلیوں سے دوچار ہوں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

رہائش میں تبدیلی کا امکان ہے۔ بیرونِ ملک سے کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی ۔ خوش قسمتی کی دیوی آپ پر مہربان ہے ۔ آپ تفریحات سے لطف اندوز ہوں گے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ ایک نئے پلان پر کام کرنے والے ہیں ۔ اس پلان پر آپ کافی عرصے سے سوچ بچار کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ البتہ بہت جلد حالات بدلنے والے ہیں۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...