آج کا دن کیسا رہے گا؟ 9اکتوبر2021

6,072

حمل (21مارچ تا 21اپریل )

ایک تقریب میں آپ کی چند زبردست مقناطیسی شخصیت کے مالک افراد سے ملاقات ہوگی ۔ ان لوگوں سے آپ کی دلچسپ موضوعات پر بات ہوگی ۔ کوشش کریں تقریب میں اکیلے ہی جائیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اگر آپ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں یا کوئی نیا ہنر سیکھنا چاہتے ہیں تو آج اس کا آغاز کرنے کا اچھا دن ہے ۔ آپ کو اس عمل میں ضرور کامیابی حاصل ہوگی ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

سوشل ہونا اچھی بات ہے لیکن کبھی کبھی ایسے لوگوں سے واسطہ پڑ جاتا ہے جو آپ کی بات سننے کے بجائے اپنی سوچ آپ پر مسلط کرنے کو بہتر سمجھتے ہیں ۔ آپ کا پالا بھی ایسے ہی لوگوں سے پڑ گیا ہے۔ انہیں خود پر حاوی نہ ہونے دیں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

اب تک کی بات چیت سے آپ کو محسوس ہورہا ہے کہ لوگ آپ کی بات سمجھ چکے ہیں اور اس معاملے میں آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔ البتہ کچھ رکاوٹیں ہیں جو ابھی راستہ روکے ہوئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کچھ معاملات ایسے ہیں جن کو آ پ کافی عرصے سے سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سلجھا نہیں پارہے ۔ ستاروں کی گردش ان دنوں آپ کے حق میں ہے ۔ لہٰذا آپ کو جلد ہی کامیابی حاصل ہوگی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کی گزشتہ روز کسی سے اچھی خاصی بحث ہوئی ۔ معاملات کافی حد تک قابو میں ہیں لیکن ایک بات ایسی ہے جو ابھی تک آپ کو پریشان کر رہی ہے ۔ آپ کواس معاملے میں درگزر سے کام لینا ہوگا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آج آپ کے ذہن میں کئی عجیب و غریب سے خیالات آئیں گے جن کے بارے میں سوچ کر آپ تھوڑا گھبرا بھی جائیں گے ۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں آ ج آپ کا ذہن بہت تیز کام کر رہا ہے ۔ اس وقت کا مثبت استعمال کریں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

گزشتہ چند دنوں سے آپ اتنے مصروف تھے کہ باقی لوگوں کو اپنا پلان بتانے کا آپ کو موقع ہی نہیں ملا۔ اسی وجہ سے کچھ لوگ آپ سے ناراض ہیں۔ تھوڑی کوشش کریں تو وہ جلد ہی مان جائیں گے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آج آپ کو ایک بیش قیمتی معلومات کا خزانہ ملے گا۔ اس سے آپ ایسے لوگوں کو متاثر کر پائیں گے جو آپ کو کریئر کو آگے بڑھانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں ۔ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کریں ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کو اپنی چند عادتوں کو تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ اب ان کی وجہ سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس میں کچھ دشواری تو پیش آئے گی لیکن آگے چل کر اس تبدیلی کے مثبت نتائج آپ کے سامنے آنے لگیں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

یوں تو آپ معاملات کو سمجھداری سے حل کرنا جانتے ہیں لیکن یہ وقت حل نکالنے کے لئے ٹھیک نہیں ۔ ابھی صرف باتوں کو اچھی طرح سمجھ لیں ۔ حکمت عملی کے لئے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج اپنے گھر کے حوالے سے آپ کو خوشخبری ملے گی۔ اس خبر کا آپ کو کافی عرصے سے انتظار تھا ۔ دوسروں کو بھی اس خوشی میں شامل کریں ۔ حقیقی خوشی وہ ہی ہوتی ہے جو سب کے ساتھ بانٹی جائے ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...