آج کا دن کیسا رہے گا؟09مئی 2021

5,613

حمل(21مارچ تا 21اپریل)

آج آپ کی کامیابی کا دارومدار آپ کے باس پر ہے۔دفتر کے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیں تو ترقی کی امید ہے۔تفریح کے لیے ساحل سمندر سے اچھی جگہ کوئی نہیں ۔اظہار محبت کے لیے آج کا دن مناسب رہے گا۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج کادن تعلیمی حوالے سے خوش گوار ثابت ہو گااپنےمطالعے کو بڑھائیں۔آپ علمی وا دبی میدان میں بہت آگے جا ئیں گے ۔قدرت کی عطا کردہ صلاحیتوں کو درست طور پر استعمال کریں۔

جوزا(21مئی تا21جون )

آج آپ کی تمام خواہشیں کامیابی کی منزل کو پہنچ رہی ہیں ۔اپنی خوشیوں پر قابو رکھیں۔ذرا سی غفلت آ پ سے یہ خوشیاں چھین بھی سکتی ہے۔دوستوں کے درمیان زیادہ وقت گزاریں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

اس برج کے حامل افراد اپنی سیمابی طبیعت کے باعث کہیں ٹک کر نہیں بیٹھتے ۔بے قراری کا طوفان آپ میں برپا ہے۔جو خواب آپ کی پلکوں نے گزشتہ برس سجائے تھے ان کی تعبیر کا وقت آگیا ہےدشمنوں سے ہو شیار رہیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ نے اپنی فنی صلاحیتوں سے جو کامیابی حاصل کی ہے۔لوگ اسے رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔آج آپ کا فن آپ کی مالی خوش حالی سبب بنے گا ۔والدین کی دل آزاری سے بچیں ۔کہیںآپ ہاتھ آنے والی دولت گنوا نہ بیٹھے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج آپ کی محبت کامیابی کی آخری سرحد پار کرنے والی ہے۔صبر سے کام لیں ۔عجلت اورجلد بازی آپ کی شکست کا سبب بن سکتی ہے۔زندگی کے فیصلوں میں دوستوں کے مشورے اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کو اہمیت دیں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آج آپ کی زندگی کے اہم فیصلے کا دن ہے ۔شادی جیسے معاملات میں کامیابی یقینی ہے۔گھر والوں سے وابستہ توقعات پوری ہونے کا امکان ہے۔معاشی طور پر خوش حالی کی توقع ہے۔ہر امتحان میں احتیاط سے کام لیں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

شاعری ،مصوری اور گلوکاری آپ کے پسندیدہ شعبے ہیں۔آپ کائنات کی رنگینیوں کو صفحہ ٔ قرطاس پر پھیلانے کا فن جانتے ہیں ۔آج شہر میں ہونے والی سماجی اور ادبی تقریبات میں ضرور شرکت کریں۔لوگ آپ سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آج کا دن آپ کے لیے کامیابی لے کر آیا ہے ۔ ملازمت میں ترقی کا بہت امکانات ہیں۔ دوستوں کے درمیان زیادہ وقت گزاریں اور اپنی صحت پر توجہ دیں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

جائیداد کی تقسیم میں خاص احتیاط کریں۔قریبی رشتے داروں سے اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔دوستوں کے مشورے کو نظر انداز نہ کریں۔آپ ہر دل عزیز شخصیت کے مالک ہیں اپنا وقار قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کیجیے۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

جائیداد کی تقسیم میں خاص احتیاط کریں۔قریبی رشتے داروں سے اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔دوستوں کے مشورے کو نظر انداز نہ کریں۔آپ ہر دل عزیز شخصیت کے مالک ہیں اپنا وقار قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کیجیے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

سیاست جیسے گمبھیر مسائل میں الجھنے سے بہتر ہے کسی اور شعبے میں خود کو منوائیں ۔آنے والا ہر دن آپ کے لیے کامیابی کی نوید لائے گا۔اپنے روزو شب مناسب انداز میں ترتیب دیں۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...