آج کا دن کیسا رہے گا؟ 8اکتوبر2021

5,766

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آنے والا ہر دن آپ کے لیے کامیابی کی نوید لائے گا۔اپنے روزو شب مناسب انداز میں ترتیب دیں۔بے ترتیبی آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

بے قراری کا طوفان آپ میں برپا ہے۔جو خواب آپ کی پلکوں نے گزشتہ برس سجائے تھے ان کی تعبیر کا وقت آگیا ہے ۔دوست نما دشمن سے ہوشیار رہیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

دفتر کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیں ۔ترقی کی امید ہے۔اظہار محبت کے لیے آج کا دن مناسب رہے گا۔البتہ الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

عجلت اورجلد بازی محبت میں شکست کا سبب بن سکتی ہے۔زندگی کے فیصلوں میں دوستوں کے مشورے اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کو اہمیت دیں۔ آپ کی کامیابی کا راز یہ ہی ہے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

لوگ آپ سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔۔آج شہر میں ہونے والی سماجی اور ادبی تقریبات میں ضرور شرکت کریں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

شادی جیسے معاملات میں کامیابی یقینی ہے۔ہر امتحان میں احتیاط سے کام لیں۔گھر والوں سے وابستہ توقعات پوری ہونے کا امکان ہے۔معاشی طور پر خوش حالی کی توقع ہے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آج آپ کا فن آپ کی مالی خوش حالی کا سبب بنے گا ۔والدین کی دل آزاری سے بچیں ۔کہیں آپ ہاتھ آنے والی دولت گنوا نہ بیٹھیں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ذرا سی غفلت آ پ سے یہ خوشیاں چھین بھی سکتی ہے۔دوستوں کے درمیان زیادہ وقت گزاریں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

ملازمت میں ترقی کا امکان ہے۔ دوستوں درمیان زیادہ وقت گزاریں ۔اپنی صحت پر توجہ دیں۔کھانے کی زیادتی سے بچیں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

خوشیوں کے کنول آپ کے آنگن میں کھلنے کے منتظر ہیں۔شریک سفر کے ساتھ محبت کا اظہار کریں وہ آپ کی توجہ چاہتی ہے ۔آج کا دن آپ کی زندگی میں یادگار ثابت ہو گا۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

قریبی رشتے داروں سے اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔دوستوں کے مشورے کو نظر انداز نہ کریں۔آپ ہر دل عزیز شخصیت کے مالک ہیں اپنا وقار قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کیجئے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

مطالعے کو بڑھائیں۔آپ علمی وا دبی میدان میں بہت آگے جا ئیں گے ۔اپنی صلاحیتوں کو مزید چمکانے کی کوشش کریں۔ قدرت کی عطا کردہ صلاحیتوں کو درست طور پر استعمال کریں۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...