آج کا دن کیسا رہے گا؟8 اکتوبر 2020

10,412

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

اپنے کاروبار پر گہری نظریں مرکوز رکھے ورنہ کوئی برا تجربہ ہوسکتا ہے ۔ پریشانی کو حل کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کی جڑ کا پتا چلائے ورنہ ساری محنت رائیگاں جائے گی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

خاندان اور دوستوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی ۔ آپ اپنی قابلیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہیں گے اور ماضی میں کئے گئے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے گے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آج آپ اپنی فیملی اور دوستوں کے محاصرے میں رہیں گے۔ اگر ارادہ رکھتے ہیں کسی نئی سرمایہ کاری کا تو فی الحال ابھی مناسب وقت نہیں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کے لئے ۔

سرطان(22 جون تا 23 جولائی)

ازادواجی زندگی میں سکون کی لہر آئے گی اس کا خیر مقدم کریں آپ کے زندگی کا ساتھی ہر مشکل میں آپ کے ساتھ کھڑا ہے ۔ کوشش کریں کے سماجی تعلقات کو تازہ کریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

اگر آپ کی زندگی میں اونچ نیچ ہے تو اس کا تعلق آپ کے ساتھی سے نہیں کوشش کریں کے ذاتی ۔زندگی اورسماجی زندگی میں پیدا ہونے والی پریشانیوں کو سکون و اطمینان کے ساتھ حل کریں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج کا دن ذاتی زندگی میں خوشگوارتبدیلی لائے گا۔ ہرباردماغ کی نہیں سننی چاہیے کبھی کبھی دل کے فیصلے کے مطابق بھی قدم برھائیں ، کامیابی کی  نئی راہیں کھل سکتی ہے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

اگر کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو تو صبر و اطمینان کے ساتھ اس کا سامنا کریں ۔ کسی بھی قسم کی شراکت داری اور سرمایہ گاری سے گریز کریں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

زندگی میں خوبصورت وقت آ چکا ہےجس کو جینا کا لوگ خواب دیکھتے ہیں ، آپ ابھی دل اور دماغ کوساتھ لے کربہت بیلنس زندگی گزار رھے ہیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

کاروبار کے سلسلےمیں آج کا دن کافی برا ثابت ہوسکتا ہے توبہت احتیاط کیجئے۔ سماجی زندگی میں تناؤ کی صورتحال کاسامنا رہے گا تو ان معاملات پر نظریں مرکوز رکھیں ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

زندگی میں منصوبہ بندی کا فقدان ہے کوشش کیجئے دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے کچھ تفریح کا وقت نکالے تاکہ زندگی کو خوشگوار بنایا جائے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آپ کے اپنے دوستوں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ کاروباری شراکت داروں کے ساتھ تعلقات اورمضبوط ہونگے اور آپ کا اعتماد ان پر پوری طرح بحال ہوگا۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کی بےجا خواہشات آپ کو ناکام بنا سکتی ہے اپنےساتھیوں کو اپنےکاروبار میں شریک کار بنائے اورساتھ ساتھ اپنی شخصیت کو بہتربنائے۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...