آج کا دن کیسا رہے گا؟08مئی 2021

5,619

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج جیسی بھی صورتحال ہو اسے سمجھنے اور تمام پیچیدگیوں کو سلجھانے میں آ پ کا میاب رہیں گے ۔ گھر والوں کی مرضی اور پسند نا پسند کا خیال رکھئے گا۔ کوشش کریں کوئی ایسی بات نہ ہو جائے جس سے ان کا دل ٹوٹ جائے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج آپ کے لئے مالی استحکام کا دن ہے۔ جہاں کہیں آپ نے سرمایہ کاری کی ہے یا کرنے کا ارادہ کیا ہے وہاں کامیابی حاصل ہوگی ۔ ہر صورتحال میں خود کو متوازن اور پر سکون رکھنے کی کوشش کیجئے گا ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

اپنے گھریلو معاملات کو نمٹانے کے لئے آج آپ کو بہت زیادہ متحرک ہونا پڑے گا ۔ کسی کام کے لئے اگر کسی دوست کی مدد لینا پڑے تو ضرور لے لیجئے گا ۔ آج جو کچھ آپ کے ذہن میں ہے اس پر کام شروع کردیجئے ۔

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )

آج آپ کی دل جیتنے والی گفتگو کا استعمال کرنے کا دن ہے۔ اس سے آپ کو مالی مفاد حاصل ہوگا ۔ ذاتی نوعیت کے دورے کا امکان ہے ۔ کسی بڑے سے کسی بھی طرح کے بحث ومباحثہ میں پڑنے سے گریز کیجئے گا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آج آپ کی کسی پیچیدہ اور طویل عرصے سے چلنے والی مشکل کا خاتمہ ہو جائے گا۔ آج آپ خود کو ہلکا پھلکا اور فکروں سے آزاد محسوس کریں گے ۔ آپ کی کئی دنوں کی محنت کا پھل ملنے کی خوشی میں اپنے گھر والوں اور دوستوں کو بھی شریک کیجئے گا۔

سنبلہ(24اگست تا 23ستمبر)

آج پرانے دوستوں سے ملاقات ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں کہیں تفریح کے لئے جانے کا پروگرام بھی بن سکتا ہے ۔ اگر ایسا کوئی پروگرام بنے تو اسے ٹالنے کی کوشش مت کیجئے گا ۔ بلکہ دوستوں کے ساتھ جاکر دل کھول کر انجوائے کیجئے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آپ نے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ اس ذمہ داری میں لاپرواہی برتنے سے گریز کیجئے گا ۔ کیونکہ اسی میں آپ کی عزت و وقار پوشیدہ ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کسی اپنے سے تعلقات بہتر بنانے کی بے حد کوشش کررہے ہیں اور اس عمل میں کامیاب بھی ہورہے ہیں ۔ اگر آپ مستقل مزاجی سے یہ کام جاری رکھیں تو جلد آپ کے تعلقات پہلے جیسے نارمل ہو جائیں گے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آج آپ کی جس شخص سے ملاقات ہوگی وہ کاروبار کی کامیابی میں آپ کی مدد کرسکتا ہے ۔ آپ کی ایک طویل عرصے کی محنت کے نتائج آج نظر آنا شروع ہونگے ۔ خصوصاًمالی لحاظ سے کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آج آپ کواپنی تخلیقی صلاحیتیں لوگوں کو دکھانے کا موقع ملے گا ۔ اس موقع کو ہاتھ سے جانے مت دیجئے گا ۔ اس کے لئے آپ کو اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہونا چاہئے ۔آج گھر والوں کو ساتھ اچھا وقت گزرے گا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آج آپ جن پلانز پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں ان کے کامیاب ہونے کے روشن امکانات ہیں ۔ اس لئے آج جو بھی آئیڈیاز آئیں ان کو عملی شکل دینے کی ضرور کوشش کیجئے گا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج محبت کے رشتوں میں اہم تبدیلی لانے کے مواقع آپ کو میسر آئیں گے۔ ان کا اگر آپ درست استعمال کریں تو بہت فائدہ ہو سکتا ہے ۔ شام میں کچھ اہم افراد سے ملاقات متوقع ہے ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...