آج کا دن کیسا رہے گا؟ 7اکتوبر2021

6,224

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کاروبار میں بہتری اور ترقی کے آثار پیدا ہو رہے ہیں ۔ خاندانی تعلقات ازسر نو بحال ہوں گے ۔ آپ نئی خوشیوں کی تلاش میں ہوں گے اور آپ کی تلاش کامیاب رہیں گی۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

مادہ پرستانہ نقطہ نظر اپنانے سے گریز کریں ورنہ دوستوں میں دڑاریں پیدا ہونگی ۔ آپ تعلق کے بجائے پیسے کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں جو درست نہیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ اپنے منصوبوں کو بے باک انداز میں جاری رکھیں۔ ایک اجنبی سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ سرمایہ کاری خوش قسمتی لائے گی لیکن تھوڑا صبر کرنا ضروری ہے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آپ اپنی صلاحیتوں کو ضائع کر رہے ہیں کیونکہ آپ انہیں بھرپور انداز میں استعمال نہیں کر رہے ۔ آپ کا الجھنوں سے واسطہ پڑے گا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

اگر آپ کے مالی حالات بحران کا شکار تھے تو اب خوشحالی کا وقت آگیا ہے ۔ بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

ایک خاتون رشتہ دار کے ساتھ بحث میں نہ الجھیں ۔ اس کا انجام تلخی اور پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ کی زندگی دل لگی اور رومانس سے بھرپور ہوگی۔ مایوس عاشقوں کو حیرت انگیز مسرتیں حاصل ہونگی۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

محبت کا ایک مسئلہ بحسن و خوبی انجام پذیر ہوگا ۔ آپ ایک نئے اور بااثر دوست سے ملاقات کریں گے ۔ غیر قانونی کام سے پرہیز کریں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ کچھ عر صے کے لئے افسردہ ہوں گے لیکن جلد ایک نئی خوشی آپ کی زندگی میں آرہی ہے ۔ حقائق کو ہمیشہ مد نظر رکھیں ۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

نئے تعلقات استوار ہوں گے اور مالی معاملات خوش بختی پرمحیط ہوں گے ۔ چھوٹی موٹی مایوسیوں سے بھی واسطہ پڑ سکتا ہے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

معاملات محبت میں کامیابی نصیب ہوگی لیکن پیشہ ورانہ معاملات عارضی مسائل میں گھرے رہیں گے ۔ پیسے کی ترسیل میں کمی آئے گی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کا دوست دست تعاون بڑھائے گا۔ آپ کا کام بااثر افراد کو متاثر کرنے کا باعث بنے گا۔ کسی سودے میں حیران کن معاملہ پیش آئے گا ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...