آج کا دن کیسا رہے گا؟7 اکتوبر 2020

61,355

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھیں ، کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں ۔زندگی کو بہترین طریقے سے انجوائے کرنے کا وقت ہے۔ شریک حیات کے ساتھ خوبصورت وقت گزارنے کا وقت ہے۔ صحت تسلی بخش رہے گی۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ کی منفی فکر اور منفی رویہ آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے دوستوں اور دفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھے روابط کو برقرار رکھنے کی کوشش کیجئے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

زندگی میں اچانک سے کچھ منفی تبدیلی متوقع ہے ۔فیملی کی طرف سے امیدیں ناکام ہونے کا خدشہ ہیں تو دلبرداشتہ نا ہو اور ہمت سے کام لیجئے۔ مالی معاملات میں بڑا فیصلہ لینے سے گریز کریں ۔صحت کے معاملے میں محتاط رہے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

زندگی کے دوسرے معاملات کی طرح اپنی شریک حیات کے معاملے میں انتہا ئی صبر و تحمل کے ساتھ فیصلہ کریں۔ اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں کامیابی قریب ہے ۔مالی نقصان کا اندیشہ ہے احتیاط کے ساتھ قدم اٹھائیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ کی شخصیت میں مزیدجاذبیت پیدا ہوگی ۔اپنی فیملی کو وقت دیجے تاکہ زندگی مزید خوبصورت ہوجائے۔ ٹیم ورک میں کام کریں بڑی کامیابی حاصل ہوگی ۔ معاشی معاملات کے معاملہ میں دوستوں کے مشورہ پر عمل کریں تاکہ نقصان سے بچا جاسکے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

زندگی کو بھر پورطریقےسے انجوائے کرنے کا وقت ہیں ۔ازدواجی تعلقات خوشگوا ر رہیں گے۔ زندگی میں منفی تبدیلی آسکتی ہے ۔کوئی بڑا فیصلہ لینے سے گریز کریں ۔تعلیمی کریئر میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔ صحت پرخاص توجہ دیجئے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ کی شخصیت میں مزید نکھار آئے گا ۔ ازادواجی معاملات کے معاملے میں خوشگوار دن رہےگا ۔ سماجی زندگی میں مثبت تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ معاشی معاملات کو لے کر بڑے فیصلہ کا بہترین وقت ہے ۔ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھے
۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلی متوقع ہے ۔معاشی معاملات میں بڑی تبدیلی آپ کے بڑے فیصلے سے مشروط ہے تو گھبرائیں نہیں اور قدم اٹھائیں۔صحت کے معاملات کو ذمہ داری کے ساتھ نمٹائیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

صبر ختم ہو ا اور خواہشات کے پورا ہونے کا وقت آچکا ہے ۔لائف پارٹنر سے معاملات سنگین صورتحال اختیار کرسکتے ہیں ، تو صبر و تحمل کے ساتھ معاملات کو سلجھائے ۔ مالی معاملات میں احتیاط تدابیراپنائے۔صحت کے معاملے پر احتیاط برتیں۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

اپنی فیملی کوزیادہ سے زیادہ وقت دیجے تاکہ زندگی میں خوبصورتی پیدا ہو ۔ ٹیم ورک میں کام کرنے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ معاشی معاملات کے معاملہ میں دوستوں کے مشورہ پر عمل کریں تاکہ نقصان سے بچا جاسکے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

زندگی کے معاملات میں تبدیلی کا امکان ہیں ۔ کسی نئے راستے پر گامزن ہوسکتے ہیں ۔فیملی کے ساتھ بہترین وقت نصیب ہوگا۔ مثبت فکر کے ساتھ کریئرکو لے کر آگے بڑھیں خصوصا تعلیمی کرئیر میں کامیابی نصیب ہوگی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

اچانک سے کوئی بڑی تبدیلی آسکتی ہیں تو ہر دم تیار رہیں۔بیرون ملک سفر کے سلسے چل سکتے ہیں ۔خاندان کے معاملات میں اپنے اندربرداشت کا ما د ہ پیداکیجئے۔مالی معاملات میں کامیابی حاصل ہوگی۔صحت کے معاملے پر احتیاط رکھیں۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...