آج کا دن کیسا رہے گا؟ 6جولائی 2020

8,718

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج زیادہ سے زیادہ وقت دوستوں کے ساتھ گزاریں ۔آپ ذہنی الجھن کا شکار ہیں اس سلسلے میں دوستوں کی محفلیں آپ کے لیے سکون کا باعث ہوں گی۔گھر کی تعمیر اور آرائش میں آپ کی نفاست قابل رشک ہے ۔اپنے راز دوسروں کو بتانے سے گریز کریں ورنہ کوئی دوست نما دشمن آپ کے مقابل آکھڑا ہوگا۔جس سے مقابلہ آپ کے بس کی بات نہیں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ صحت کے اعتبار سے خود کو اَن فٹ محسوس کررہے ہیں،یہ حالت رفتہ رفتہ تبدیل ہوجائے گی۔پریشان ہونا چھوڑ دیں۔آج آپ کو ایسی خوشی ملنے کی توقع ہے جس کا آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا۔ان خوشیوں کی حفاظت کیجیے گا ، خوشی کا ملنا کمال نہیں بلکہ اسے قائم رکھنا کمال ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون )

دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جو آپ کے مزاج کو سمجھ سکیں ۔آپ کی پیچیدہ شخصیت اور الجھی ہوئی گفتگومخاطب کو اور الجھا کر رکھ دیتی ہے۔آج آپ زندگی کے جو اہم فیصلے کرنے جارہے ہیں یاد رکھیے ان میں کہیں دوسروں کی حق تلفی نہ ہوجائے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

خوش گفتار ی اور ملنساری اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد کی خاص پہچان ہے ۔آپ خوش گفتار ہیں ،لوگ آپ سے مل کر فخر محسوس کرتے ہیں۔آپ گفتار کے غازی بننے کی بجائے کردار کے غازی بننے کی کوشش کریں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

محبت میں کامیابی متوقع ہے۔تقاریب میں شرکت کے لیے لباس کو خاص اہمیت دیں۔یہ آپ کی شخصیت کا آئینہ دار ہے ۔تعلیم کے حوالے سے آپ کو جن نتائج کا انتظار تھا وہ اب ختم ہونے والا ہے ۔آج غیر متوقع طور پر دولت ملنے کا امکان ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کی پروقار شخصیت اکثر محفلوں میں موضوع گفتگو بنی رہتی ہے ۔آج آپ جس محفل میں جائیں گے وہاں موجود لوگ آپ سے بات کرکے فخر محسوس کریں گے۔ملازمت میں ترقی کے امکانات روشن ہیں۔بیرون ملک ہجرت متوقع ہے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آج آپ محبت اور روزگار کے معاملے میں بہت خوش قسمت ثابت ہوں گے۔اگر کسی سے اظہار محبت کرنا چاہتے ہیں تو آج سے اچھا موقع شاید ہی کبھی آئے۔دیر مت کیجیے۔اپنے جذبوں کا اظہار کردیجیے۔شہرت کے ساتھ ساتھ دولت کی دیوی آپ پر مہربان ہونے کے لیے تڑپ رہی ہے ۔یاد درکھیے خوشی کے لمحوں میں اپنے محسنوں کو فراموش نہ کیجیے گا۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آج آپ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔دولت کا حصول متوقع نہیں البتہ ذہنی سکون میسر آنے کی امید ہے۔اپنے اساتذہ کا احترام کریں۔آپ کی کامیابیوں میں ان کا بڑا دخل ہے۔اظہار محبت کے بہترین موقع ہے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آج آپ زندگی میں کامیابی کے وہ راز پالیں گے جن کی آپ کو مدتوں سے تلا ش ہے۔دوستوں پر اعتماد ضرور کیجیے مگر یاد رکھیے ضرورت سے زیادہ اعتماد آپ کے لیے نقصان کا باعث ثابت ہوسکتا ہے۔نفرتوں کی دیوار اٹھانے سے بہتر ہے محبت کے قلعے تعمیر کیے جائیں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ بہت باذوق ہیں اور جمالیات کے تمام تقاضوں سے آگاہ ہیں ۔آپ کی زبان یا ہاتھ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچتا لیکن آج ایسی کوئی بات ہو سکتی ہے جو سامنے والے کے دل کو ٹھیس پہنچا ئے ۔محتاط رہیے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آج آپ روزگار کے حوالے سے ہر مرحلے پر کامیابی حاصل کریں گے۔اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو دفتر کے ماحول میں خود کو ڈھالنے کی کوشش کیجیے۔اگر آپ ذاتی کاروبار کرتے ہیں تو یاد رکھیے نفع نقصان کاروبار کا اصول ہے۔کسی بھی صورت حال کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج آپ مجسمہ سازی کی جس نمائش میں اپنی تخلیقات پیش کرنے جارہے ہیں اس میں بہت ہوشیاری سے کام لیں۔آپ کسی بھی لمحے ملک کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے مشہور مجسمہ ساز بن سکتے ہیں ۔آپ کی شہرت بہت سے لوگوں کے لیے حسد کا باعث بن سکتی ہے۔اپنے کام سے کام رکھیں۔دوسروں کی باتوں کی پروا مت کیجیے۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...