آج کا دن کیسا رہے گا؟6جنوری 2022

6,046

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ کافی عرصے سے بعض حساس اور سنجیدہ معاملات کو نظر انداز کر رہے ہیں ۔ اس طرح زیادہ عرصے تک چلنا مناسب نہیں ۔ اب تمام معاملات پر کھل کر بات کرنا ضرورہوگئی ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

زندگی میں تبدیلی کا آنا ایک فطری عمل ہے۔ اور اگر یہ تبدیلی مثبت ہو تو کیا ہی بات ہے ۔ آپ کی زندگی میں بھی جو تبدیلیاں آرہی ہیں وہ مثبت ہی ہیں لہٰذا انہیں دل سے تسلیم کیجئےکیونکہ زندگی میں خوشیوں کے دروازے کھلنے والے ہیں ۔

جو زا(21مئی تا21جون )

آج آپ کے جذبات آپ پر حاوی ہیں ۔ آپ کسی اور بارے میں سوچ ہی نہیں پا رہے ہیں ۔ البتہ آپ کو ان سے نمٹنا ہوگا۔ اپنی طبیعت میں توازن پیدا کیجئے ۔ ابھی جذبات میں آنے کا نہیں بلکہ پریکٹکل ہو کر سوچنے کا وقت ہے ۔

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )

آپ اپنی ہمت اور حوصلے سے مشکل سے مشکل حالات سے بھی نمٹ لیتے ہیں لیکن اب جس طرح کی صورتحال ہے وہ آپ کے لئے سمجھنا مشکل ہو رہاہے لیکن یہ فطری ہے۔ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا جلد تبدیلی متوقع ہے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ بہت سے معاملات میں الجھے ہوئے ہیں ۔ انہیں سلجھانے کے لیے آپ کو اپنی ترجیحات طے کرنا ہونگی ۔ یہ فیصلہ کریں کہ کون سے کام فوری کرنے والے ہیں اور کن کاموں کو بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آ پ متوازن شخصیت کے حامل ہیں۔ اکثر معاملات سمجھداری سے سنبھالتے ہیں۔ آپ کی یہ بات لوگوں کو متاثر کرتی ہے ۔ کوئی ایسا ہے جو آپ کی شخصیت سے بے انتہا متاثر ہے اور جلد وہ اس بات کا اظہار بھی کرنے والا ہے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

کچھ لوگ اپنی غلطی ماننے کو تیار ہی نہیں اور آپ کی غلطیاں بتانے میں لگے ہیں ۔ ایسے میں آپ کے اختیار میں بس یہ ہی کہ آپ ایک بار اس بحث کو مکمل کریں۔ اپنی بات کریں اور پھر خاموشی اختیار کرلیں ۔اس سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ اب مزید آپ کے پاس سمجھانے کے لئے کچھ نہیں ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اگر کوئی پلان بنا رہے ہیں تو فوری اس پر عمل درآمد کرنے کے بجائے تھوڑا انتظار کریں۔ ابھی ایکشن کا وقت نہیں آیا ہے ۔ لوگوں کو آپ سے بہت امیدیں ہیں ۔ اس لئے آپ کو ہر قدم سوچ سمجھ کر لینا ہوگا ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

زندگی میں نئے تجربات انسان کو بہت کچھ سکھاتے ہیں ۔ آپ بھی زندگی میں جن مراحل سے گزر رہے ہیں وہ آپ کے مستقبل کے لئے اچھی سبق کی طرح ہیں جس کا فائدہ آپ مستقبل میں اٹھائیں گے۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

اب مالی مسائل پر کام کرنے کا وقت آچکا ہے ۔ اپنے پارٹنر سے تمام معاملات پر کھل کر بات کریں اور مل کر کوئی حل نکالنے کی کوشش کریں۔ ابھی کسی نئی جگہ سرمایہ کاری کرنے کے بجائے ، موجودہ کام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آپ کے آئیڈیاز سے لوگ ابھی اتنا متاثر نہیں ہوئے لہذا ہمت مت ہاریں پھر سے کوشش کریں اب کی بار آپ کو ضرور کامیابی ملے گی ۔ گھر والوں کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کو ایسے لوگوں سے بات کرنے میں مزہ آتا ہے جو آپ سے اتفاق نہیں کرتے۔ اس سے آپ کو اپنے نظریات و افکار پر دوبارہ سوچنے کاموقع ملتا ہے ۔ البتہ ایسے لوگ جنھیں آپ اچھی طرح سے نہیں جانتے ، آپ کی بات کا غلط مطلب بھی لے سکتے ہیں ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...