آج کا دن کیسا رہے گا؟ 5اکتوبر2021

5,376

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ کو محنت و مشقت سے کام کرنا پڑے گا اور اس کا صلہ محض دوسروں کی منظوری کے بعد ہی ملے گا ۔ پیشے کی تبدیلی ایک دیرینہ آرزو کی تکمیل کا سبب بنے گی تو قدم اٹھاتے ہوئے گھبرایا گا نہیں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ کو ایک عجیب سی تجویز دی جائے گی تو بنا کسی دباؤ میں آئے بغیر اس تجویز کو رد کردیں۔ آپ کو بعض عوامی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں تو سچے دل سے وہ فریضہ انجام دیجئے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

اپنی خاندانی ذمہ داریوں پر توجہ دیں جوکہ ان دنوں آپ کی نظر سے اوجھل ہیں ۔ آپ محبت میں ناکامی اور پیشہ ورانہ ہدف کے حصول میں ناکامی پر غمزدہ ہوںگے ۔حلقہ احباب وسیع ہوگا ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آپ کسی کی محبت کا شکار ہو جائیں گے ۔ سفر زحمت کے ساتھ رحمت ثابت ہوگا۔ گھر واپسی آ پ کے لئے خوشیوں کی نوید لائے گی ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

صحت اور فٹنس کا خاص خیال رکھیں ۔ ورنہ مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔ اپنی خوراک پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔ احتیاط نہ کرنے کی صورت میں نقصان کا احتمال ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ اپنے کئی منصوبے مناسب وقت نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کرتے چلے آرہے تھے۔ اب ان کے لئے مناسب وقت آگیا ہےتو اچھی نیت و ارادے کے ساتھ عمل کرنا شروع کریں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ کا نئے تجربات سے واسطہ پڑے گا۔ بعض بھولے بسرے دوستوں کی طرف سے خوش خبری ملے گی اور وہ آپ کو اپنی خوشحالی میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

سخت محنت کا صلہ کامیابی اور ترقی کی صورت میں ملے گا لیکن زندگی کے دوسرے پہلووں کو نظر انداز نہ کریں اور انھیں بھی اپنی کامیابی میں ساتھ ساتھ انجام دیتے رہیں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ مایوسیوں اور پریشانیوں کے بعد قلبی سکون محسوس کریں گے ۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا اور آپ کامیابی و کامرانی سمیٹ کر واپس لوٹیں گے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کا کاروبار کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور محنت کا صلہ بھرپور مل کر رہے گا۔ آپ کی زندگی میں نئے چہرے وارد ہوں گے لیکن کسی بھی انجان شخص پر فورا ً سے بھروسہ نہ کریں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

عارضی قسم کی مشکلات سے واسطہ پڑسکتا ہے ۔ دولت و جائیداد کے معاملات میں کامیابی بہت قریب ہے لیکن کامیابی حاصل ہونے کے بعد اپنے حقیقی رفقاء کو یاد رکھے گا۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کے حلقہ احباب میں اضافہ ہوگا۔دوسروں کے غیرمحتاط رویے کی وجہ سے پریشانی اور اضطراب میں مبتلا نہ ہوں کیونکہ اس سے آپ کی صحت متاثر ہوگی۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...