آج کا دن کیسا رہے گا؟ 4اکتوبر2020

51,734

حمل (21مارچ تا 21اپر یل )

لالچ پر مبنی آفر سے محتاط رہیں ۔ سخت محنت کریں ۔ عنقریب آپ کواس محنت کا بہت بڑا صلہ ملنے والا ہے۔ آپ بہت بڑی جائیداد حاصل کرنے والے ہیں ۔کسی دوست کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے ،اسے مایوس مت کریں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

زندگی میں ایک نیا دور شروع ہوگا دوستی کے حوالے سے کامیابی حاصل ہوگی ۔ آپ مختصر سفر اختیارکریں گے ۔ آپ کسی مشکل کام کو بطریق احسن انجام دیں گے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

کسی وراثت کے حوالے سے قانونی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کریئر میں کامیابی آہستہ مگر یقینی ہوگی ۔ اچھے دوست آپ کی مدد پر کمر بستہ ہوں گے ۔ بیرون ملک کا سفرکرنا پڑسکتا ہے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

تفریحات آ پ کے لئے کامیابی لائیں گی ۔جلد ہی ایک عظیم الشان موقع آپ کی زندگی میں آئے گا ۔ معاملات محبت بحران کا شکار ہوں گے ۔ افواہوں پر کان نہ دھریں جو آپ کے لئے ضرر رساں ہوں گی ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

دوستوں اور نئے واقف کاروں پر زیادہ بھروسہ نہ کریں ۔ آپ جس شخص پر اعتماد کر رہے ہیں وہ دھوکہ بھی دے سکتا ہے ۔ کسی نئے منصوبے کے آغاز میں احتیاط سے کام لیں ۔ مالی معاملات میں خصوصی احتیاط برتیں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کو قربانی دینے کو کہا جائے گا ۔ یہ چیز آپ کی زندگی میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔ آپ معمولی بیمار ہو سکتے ہیں لہٰذا صحت کا خیال رکھیں ۔ گھریلو معاملات اہم تبدیلی سے ہمکنار ہوں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

لالچ اور اسکینڈل سے بچنے کی کوشش کریں ۔ آپ کاروباری گفت و شنید سے فوائد حاصل کریں گے ۔ کاروباری معاملات میں خط و کتابت کا عمل دخل رہے گا ۔ کسی دوست کی نصیحت کو نظر انداز نہ کریں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

مالی حالات بہتری کی طرف گامزن ہوں گے ۔ بیرون ِملک سے اہم خبریں سننے کو ملیں گی ۔ اپنے راستے میں آنے والے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ آپ اپنے عزم و ارادے کو بروئے کار لا کر کامیابی حاصل کریں گے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

پریشانی کے بعد خوشی کا دور دورہ ہوگا ۔ نوجوان لوگ فن کی دنیا میں نام پیدا کریں گے ۔ اہم تبدیلیاں وقوع پذیر ہونگی ۔ آپ متعدد عجیب و غریب مقامات کا دورہ کریں گے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

خط کے ذریعے بری خبر سننے کو مل سکتی ہے ۔ طویل سفر اختیار کرنے سے گریز کریں ۔ دولت کے حوالے سے خوش قسمتی آپ کا مقدر ہوگی لیکن سرمایہ کاری میں جلد بازی نہ کریں اور اپنی ذات پر بھروسہ کریں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

ایک رومانوی تعلق پیدا ہوگا۔ ایک طویل سفر درپیش ہے ۔اپنی تیزی پر قابو پائیں فضول خرچی سے پرہیز کریں ۔ ایک مخلص دوست مدد کو آئے گا ۔ آپ کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی بشمول طرز زندگی (Vitality) میں تبدیلی آرہی ہے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

ایک دوستی ختم ہونے کا امکان ہے دور دراز سفر اختیار کریں گے ۔ آپ کی زندگی میں سچی محبت داخل ہوگا ۔ ایک کاروباری تجویز آپ کو دی جائے گی جس کو بہت سمجھ بوجھ کے بعد عمل میں لائے۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...