آج کا دن کیسا رہے گا؟04جون 2019

8,407

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

ماضی سے حاصل تجربات آپ کو فائدہ پہنچائیںگےاور اسی بنیاد پرکرئیر میں نیا مقام حاصل ہوگا ۔اپنی تخلیقی سوچ کو عمل میں لائےاور کامیانی حاصل کیجئے ۔خاندان کے معاملات انتہائی حساس ہوسکتے ہیں بہت احتیاط کے ساتھ ان معاملات کو سلجھائیں ۔اپنے لئے کچھ وقت نکالیں تاکہ صحت کے مسائل سے دوچار نا ہو۔ مالی طور پر قسمت اچھی رہےگی اور ترقی ملے گی۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

شریک حیات کے ساتھ بگڑے تعلقات بہتر ہوجائیں گے دوستوں اور خاندان سے تعلقات مزید مضبوطی کی طرف گا مزن ہوجائیں گے۔کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا نادر موقع ہیں ۔صحت کے معاملات میں احتیاطی تدابیر اختیار کیجئے ورنہ شدیدنقصان اٹھائیں گے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

تعلیمی میدان میں پیش رفت کا امکان ہے۔ ایک نیا آئیڈیہ مستقبل کے لئے نئی راہیں کھولے گا تو اپنی قدرتی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ،قسمت بھی آپ کے حق میں فیصلہ دے گی ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔زندگی کے ساتھی کے ساتھ اعتماد کا رشتہ بڑھائیں ورنہ دوریاں پیدا ہونگی ۔فیملی سے خراب ہوئے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

کرئیرمیں بڑےفیصلے لینے کا وقت آچکا ہے جو کہ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائے گا ۔مالی معاملات میں قسمت آپ کے ساتھ ہے تو بنا گھبرائیں بڑے فیصلے لے سکتے ہیں ۔ اپنی صحت پرنظر رکھیں ۔پرانے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے موضوع وقت ہے۔ نیا تجربہ کرنے کا بہترین وقت ہیں۔

ْْاسد(24جولائی تا23اگست)

 

تعلیمی زندگی میں حیرت انگیز کامیابی نصیب ہوگی ۔یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھے کامیابی آپ کی راہ میں کھڑی ہیں تعلیمی میدان میں مثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات اتسلی بخش رہیں گے  ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

پروفیشنل زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی جس کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا ۔ ساتھی سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگےاور ماضی میں پیش آنے والے واقعات کو مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔ کسی نئے راستے کو چنے سے پہلے عزیز و اقارب سے مشورہ ضروہ کیجئے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

کسی واقعہ یا حادثے سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کے چاہنے والے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سماجی تعلقات مثبت رخ اختیار کریں گے۔ کرئیر میں ہونے والی نئی تبدیلی کو قبول کیجئے ۔مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔ معاشی معاملات میں ہمت وحوصلہ کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔دوستوں کے اعتماد پر پورا اتریں ان کی آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے اور پرانے ہوئے نقصانات کو بھول کر آگے کی طرف پیش قدمی کریں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ کی ازدواجی زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانش مندی کے ساتھ حل کیجئے۔ خاندانی معاملات اور دوستوں کے ساتھ تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہیں اس کو عقل مندی کے ساتھ نمٹائیں ۔کرئیر میں نئی صورتحال درپیش ہوسکتی ہےتو اپنے فیصلوں میں تھوڑا محتاط رہیں ۔مالی معاملات میں احتیاط کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

کرئیر میں مثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔ازدواجی زندگی خوشگوار ہوجائے گی ۔یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھیں کامیابی آپ کی راہ تک رہی ہے۔صحت کے معاملات انتہائی تسلی بخش رہیں گے ۔تعلیمی زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

شریک حیات سے تعلقات خوبصورت ترین ہوجائیں گے اورنئے دوستوں کا اضافہ ہوگا ۔ دفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھارویہ اختیارکیجئے تا کہ کام کی ایک اچھی فضا قائم ہوسکے اور قائم کردہ اہداف تک پہنچ سکے۔ مالی معاملات میں دھچکا لگ سکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے۔ اس مہینے میںبڑی کامیابی نصیب ہوسکتی ہے تو رکیے مت اور قدم بڑھاتے رہیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

اس ہفتہ وار تعطیلات میں اپنی فیملی اور خاندان کو وقت دیجئے ۔تعلیمی کریئر میں شدید دھچکا لگ سکتا ہے لیکن اس کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دینااور ہمت وحوصلے کے ساتھ قدم بڑھاتے رہیں کامیابی تھوڑی دور کھڑی ہے ۔ازدواجی تعلقات میں پریشانی کا سامنا رہےگا جس کو ٹھنڈے مزاج کے ساتھ حل کیجئے۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...