آج کا دن کیسا رہے گا؟ 2جولائی 2022

7,443

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

خاندانی معاملات اور دوستوں کے ساتھ تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے اس کو عقل مندی کے ساتھ نمٹائیں ۔ازدواجی زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانشمندی کے ساتھ حل کیجئے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

تعلیمی سلسلے میں حیرت انگیز کامیابی نصیب ہوگی ۔شریک حیات کے ساتھ بہترین ھم آہنگی پیدا ہوگی اور یہ دیر پا قائم رہیں گی ۔یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھیں کامیابی آپ کی راہ میں کھڑی ہیں ۔کرئیر میں مثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

کسی کی مجبوری کا فائدہ نا اٹھائیں۔فیملی سے خراب ہوئے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے ورنہ ماحول اسی طرح خراب رہےگا ۔ تعلیمی کرئیر کو لے کر مثبت رویہ اختیا ر کیجئے ۔ ایک نیا آئیڈیہ مستقبل کے لئے نئی راہیں کھولے گاتو اپنی قدرتی صلاحتوں کا استعمال کریں ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

ازدواجی زندگی میں بہترین ھم آہنگی پیدا ہوگی ۔یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھیں کامیابی آپ کی راہ تک رہی ہے۔کرئیر میں مثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات انتہائی تسلی بخش رہیں گے ۔تعلیمی زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی ۔

 اسد(24جولائی تا23اگست)

تعلیمی میدان میں اچھے تنائج برآمد ہونگے ۔اپنے آپ کو ذہنی طور پر مضبوط کریں۔کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا نادر موقع ہیں ۔صحت کے معاملات میں احتیاطی تدابیر اختیار کیجئے ورنہ نقصان اٹھائیں گے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

مالی معاملات میں قسمت آپ کے ساتھ ہے تو بنا گھبرائے بڑے فیصلے لے سکتے ہیں ۔ شریک حیات سے تعلقات متوازن رہیں گے۔ روحانی سکون حاصل ہوگا اور دوسروں سے جڑی خواہشات پوری ہونگی جو کہ دیر پا ہونگی ۔ تجربہ کرنے کابہت اچھاوقت ہے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

شریک حیات سے تعلقات بگڑنے کا خدشہ ہے تو معاملے کو دانشمندی کے ساتھ حل کیجئے اور اپنے ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیجئے ۔دوستوں او رخصوصا دفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھارویہ اختیارکیجئے تاکہ ایک اچھی فضا قائم ہوسکے اور قائم کردہ اہداف تک پہنچ سکے۔ ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

پروفیشنل زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی جس کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا۔والدین کا احترام کیجئے ان کی بڑی قربانیاں ہیں آپ کو اس مقام پر لانے کے لیے ۔ اپنے ساتھی سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے اور یگانگت میں مزید اضافہ ہوگا ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

خاندان کے معاملات انتہائی حساس ہوسکتے ہیں بہت احتیاط کے ساتھ ان معاملات کو سلجھائیں اور ہم آہنگی پیدا کیجئے۔ ماضی میں حاصل تجربات آپ کو بہت فائدہ پہنچائیںگے اور کرئیر میں نیا مقام حاصل ہوگا ۔پنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

زندگی نئے موڑ میں داخل ہوگی تو معاملات کو ہوشیاری کے ساتھ سلجھائیں ۔سماجی تعلقات مثبت رخ اختیار کریں گے۔ کرئیر میں ہونے والی نئی تبدیلی کو قبول کیجئے۔معاشی معاملات میں ہمت کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

زندگی میں خوشگوار تبد یلی آسکتی ہے۔زند گی ایک نئے رخ پر گامزن ہوگی ممکنہ طور پر کسی نئی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے تو کوئی بھی بڑا فیصلہ لینے سے پہلے مشورہ کرلیجئے۔ ازدواجی تعلقات میں پریشانی کا سامنا رہے گا جن کو ٹھنڈے مزاج کے ساتھ حل کیجئے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے اور پرانے ہوئے نقصانات کو پورا کریں۔ زندگی انجوائے کرنے کا وقت ہے نا کہ ماضی یاد کرنے کا۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے اور پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کاموقع ہیں ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...