آج کا دن کیسا رہے گا؟ 1دسمبر 2018

7,516

 حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ معاملات طویل بحث کے بعد سلجھانے کے عادی ہیں۔ آپ کو لگتا ہے اس طرح سے آپ کو ہر طرف سے معلومات حاصل ہو جاتی ہے ۔ البتہ آپ کو خیال رکھنا ہوگا، کوئی آپ کی کسی بات سے ناراض بھی ہو سکتا ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

ایسا مت سوچےکہ ایک بار کسی ایک موضوع پر کھل کر بات کرلینے سے آگے کوئی مسئلہ نہیں آئے گا۔ یہ معاملات بے انتہا نازک ہیں اور اس راستے پر آپ کو کئی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔ لیکن کوئی بھی بڑا کام اتنا آسان نہیں ہوتا۔ آہستہ آہستہ آپ کو سب باتیں سمجھ آنے لگے گی ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

جن آپشنز کے بارے میں آپ اب تک سوچ نہیں رہے تھے اب ان پر نظر ثانی کا وقت آرہا ہے ۔ ہوسکتا ہے جن طریقوں سے آپ کو پہلے کامیابی حاصل نہیں ہوئی وہ اب آپ کے کام آجائیں ۔

اس بارے میں جانئے : 25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )

آپ کے ارادے متزلزل ہورہے ہیں آپ جس چیز کو حاصل کرنا چاہ رہے ہیں اسے ابھی تک حاصل نہیں کر پائے ہیں۔ آپ کو جان کر خوشی ہوگی کے وقت بدلنے والا ہے ۔ جلد ہی آپ کو اپنے منصوبوں میں کامیابی نصیب ہوگی ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ کے پاس بہت سا کام ہے اور آپ کو سمجھ نہیں آرہا کہ کہاں سے شروع کیا جائے۔ سب سے پہلے اپنے آپ کو منظم کیجئے ۔ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کونسا کام کتنا ارجنٹ ہے ۔ایک بار آپ یہ کام شروع کرلیں گے تو کام بہت آسانی سے مکمل ہو جائے گا ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج کئی دنوں بعد آپ کی زندگی میں سکون اور ٹہرائو آیا ہے ۔ اس وقت کو مثبت طریقے سے استعمال کرتے ہوئے اپنے گزشتہ مہینے کے کاموں پر نظر ڈالیں اور جاننے کی کوشش کریں کہ آپ سے کہاں اور کیسے غلطی ہوئی۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آپ کے ذہن میں اس وقت بہت کچھ چل رہا ہے۔ خود کو مختلف فکروں سےا ٓزاد کرنے کے لئے چیزوں کے بارے میں ضرورت سے زیادہ سوچنا چھوڑ دیںاور انہیں اپنے حساب سے چلنے دیں۔ اس طرح آپ بہتر فیصلے لے پائیں گے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنے آپ میں وقت کے ساتھ تبدیلی لانے کی کوشش کریں ۔ زمانے کے ساتھ چلنا کامیابی حاصل کرنے کے لئے بے حد ضروری ہوتا ہے ۔ اس سے گھبرانے سے معاملات بگڑ بھی سکتے ہیں ۔ اگر آپ کسی نئی جگہ یا ماحول میں آئیں ہیں تو خود اس جگہ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں ۔

اس بارے میں جانئے :کھانےکی خرابی کی شکایت

 

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آپ کی حالیہ زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے جس سے آپ کے تمام موجود پلانز کسی کام کے نہیں رہیں گے ۔ ایسا ہونا قدرتی ہے ۔ اس لئے اسی میں راضی ہو جائیں آگے اس میں آپ کے لئے بہتری ہی ہوگی ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کو لگ رہا ہے لوگ آپ کی مدد نہیں کرنا چاہتے لیکن دراصل ان کے پاس اس کے ذرائع میسر نہیں ہیں ۔ اس وجہ سے وہ چاہ کر بھی کچھ کر نہیں پا رہے ۔ ان کو یقین دلائیںا ور ان پر بھروسہ کریں ۔ آپ ضرور اس مشکل گھڑی سے آگے نکل جائیں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آپ معاملات کو مزید الجھانا نہیں چاہتے اس لئے مکمل تفصیل بتانے کے بجائے صرف ضروری معلومات ہی دوسروں تک پہنچا رہے ہیں ۔ سب وقت پر چھوڑ دیں ، سچ کیا ہے لوگ خود ہی جان جائیں گے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آنے والے وقت کے بارے میں آپ پہلے اتنے پر جوش نہیں تھے لیکن جیسے جیسے وقت قریب آتا جا رہا ہے اس کام میں آپ کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے جو ایک اچھا اشارہ ہے ۔ اس سفر میں آپ کو کامیابیاں حاصل ہوگی ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...