آج کا دن کیسا رہے گا؟1فروری 2019

6,887

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

ایسا مت سوچےکہ ایک بار کسی ایک موضوع پر کھل کر بات کرلینے سے آگے کوئی مسئلہ نہیں آئے گا۔ یہ معاملات بے انتہا نازک ہیں اور اس راستے پر آپ کو کئی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔ لیکن کوئی بھی بڑا کام اتنا آسان نہیں ہوتا۔ آہستہ آہستہ آپ کو سب باتیں سمجھ آنے لگے گی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ معاملات طویل بحث کے بعد سلجھانے کے عادی ہیں۔ آپ کو لگتا ہے اس طرح سے آپ کو ہر طرف سے معلومات حاصل ہو جاتی ہے ۔ البتہ آپ کو خیال رکھنا ہوگا، کوئی آپ کی کسی بات سے ناراض بھی ہو سکتا ہے ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

آپ کے ارادے متزلزل ہورہے ہیں آپ جس چیز کو حاصل کرنا چاہ رہے ہیں اسے ابھی تک حاصل نہیں کر پائے ہیں۔ آپ کو جان کر خوشی ہوگی کے وقت بدلنے والا ہے ۔ جلد ہی آپ کو اپنے منصوبوں میں کامیابی نصیب ہوگی ۔

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )

اس مہینے میں کچھ مشکلات پیش آسکتی ہے اور اگر ان مشکلات کا مقابلہ حوصلے کے ساتھ کیا تو یہ آنےو الے دنوں میں اچھی خوش خبری لائے گا۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آج کئی دنوں بعد آپ کی زندگی میں سکون اور ٹہرائو آیا ہے ۔ اس وقت کو مثبت طریقے سے استعمال کرتے ہوئے اپنے گزشتہ مہینے کے کاموں پر نظر ڈالیں اور جاننے کی کوشش کریں کہ آپ سے کہاں اور کیسے غلطی ہوئی۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

پ کے پاس بہت سا کام ہے اور آپ کو سمجھ نہیں آرہا کہ کہاں سے شروع کیا جائے۔ سب سے پہلے اپنے آپ کو منظم کیجئے ۔ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کونسا کام کتنا ارجنٹ ہے ۔ایک بار آپ یہ کام شروع کرلیں گے تو کام بہت آسانی سے مکمل ہو جائے گا ۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

اپنے آپ میں وقت کے ساتھ تبدیلی لانے کی کوشش کریں ۔ زمانے کے ساتھ چلنا کامیابی حاصل کرنے کے لئے بے حد ضروری ہوتا ہے ۔ اس سے گھبرانے سے معاملات بگڑ بھی سکتے ہیں ۔ اگر آپ کسی نئی جگہ یا ماحول میں آئیں ہیں تو خود اس جگہ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کے ذہن میں اس وقت بہت کچھ چل رہا ہے۔ خود کو مختلف فکروں سےا ٓزاد کرنے کے لئے چیزوں کے بارے میں ضرورت سے زیادہ سوچنا چھوڑ دیںاور انہیں اپنے حساب سے چلنے دیں۔ اس طرح آپ بہتر فیصلے لے پائیں گے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آپ کو لگ رہا ہے لوگ آپ کی مدد نہیں کرنا چاہتے لیکن دراصل ان کے پاس اس کے ذرائع میسر نہیں ہیں ۔ اس وجہ سے وہ چاہ کر بھی کچھ کر نہیں پا رہے ۔ ان کو یقین دلائیںا ور ان پر بھروسہ کریں ۔ آپ ضرور اس مشکل گھڑی سے آگے نکل جائیں گے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کی حالیہ زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے جس سے آپ کے تمام موجود پلانز کسی کام کے نہیں رہیں گے ۔ ایسا ہونا قدرتی ہے ۔ اس لئے اسی میں راضی ہو جائیں آگے اس میں آپ کے لئے بہتری ہی ہوگی ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آنے والے وقت کے بارے میں آپ پہلے اتنے پر جوش نہیں تھے لیکن جیسے جیسے وقت قریب آتا جا رہا ہے اس کام میں آپ کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے جو ایک اچھا اشارہ ہے ۔ اس سفر میں آپ کو کامیابیاں حاصل ہوگی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کو لگ رہا ہے لوگ آپ کی مدد نہیں کرنا چاہتے لیکن دراصل ان کے پاس اس کے ذرائع میسر نہیں ہیں ۔ اس وجہ سے وہ چاہ کر بھی کچھ کر نہیں پا رہے ۔ ان کو یقین دلائیںا ور ان پر بھروسہ کریں ۔ آپ ضرور اس مشکل گھڑی سے آگے نکل جائیں گے ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...