آج کا دن کیسا رہے گا ؟ 6دسمبر2017

8,869

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

اچانک سے ایک بڑی تبدیلی آپ کی زندگی میں آسکتی ہیں تو ہر دم تیار رہیں۔بیرون ملک سفر کے سلسے بن سکتے ہیں ۔

خاندان کے معاملات میں اپنے اندربرداشت کا ما د ہ پیداکیجئے۔مالی معاملات میں کامیابی حاصل ہوگی۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

زندگی کے دوسرے معاملات کی طرح اپنی شریک حیات کے معاملے میں انتہا ئی صبر و تحمل کے ساتھ فیصلہ کریں۔

مالی نقصان کا اندیشہ ہے احتیاط کے ساتھ قدم اٹھائیں ۔صحت پر نظر رکھیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

منفی فکر اور منفی رویہ آپ کی شخصیت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے.

دوستوں ا کے ساتھ خوشگوار روابط برقرار رکھنے کی کوشش کیجئے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

زندگی کو بھر پور طریقے سے انجوائے کرنے کا وقت ہیں ۔ازدواجی تعلقات شاندار رہیں گے۔ زندگی میں منفی تبدیلی آسکتی ہے.

کوئی بڑا فیصلہ لینے سے گریز کریں ۔تعلیمی کریئر میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

زندگی میں اچانک سے منفی تبدیلی متوقع ہے ۔فیملی کی طرف سے امیدیں ناکام ہونے کا خدشہ ہیں تو دلبرداشتہ نا ہو اور ہمت وحوصلےسے کام لیجئے۔

مالی معاملات میں بڑا فیصلہ لینے سے گریز کریں ۔صحت کے معاملے میں محتاط رہیں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کی زندگی میں خوشگوارتبدیلیاں ہونے جارہی ہیں ۔معاشی معاملات میں تبدیلی آپ کے بڑے فیصلے سے مشروط ہیں .

صحت کے معاملات کو ذمہ داری کے ساتھ نمٹائیں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ کی شخصیت میں مزید کشش وجاذبیت پیدا ہوگی ۔اپنی فیملی کو وقت دیجے تاکہ زندگی خوبصورت ہوجائے۔

ٹیم ورک میں کام کریں بڑی کامیابی حاصل ہوگی ۔ معاشی معاملات کے معاملے میں دوستوں کے مشورہ پر عمل کریں تاکہ نقصان سے بچا جاسکے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنی فیملی کوزیادہ سے زیادہ وقت دیجے تاکہ زندگی بہتر ہوجائے ۔ ٹیم ورک میں کام کرنے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے.

خاص کرمعاشی معاملات کے معاملے میں دوستوں کے مشورہ پر عمل کریں تاکہ نقصان سے بچا جاسکے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ کی شخصیت میں مزید نکھارپیداہو گا ۔ ازادواجی معاملات کے معاملے میں خوشگوار دن رہے گا ۔

سماجی زندگی میں تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ معاشی معاملات کو لے کر بڑے فیصلہ کا وقت آپہنچا ہے ۔

جدی)23دسمبر تا 20جنوری)

زندگی کے معاملات میں تبدیلی کا امکان ہیں ۔فیملی کے ساتھاچھا وقت نصیب ہوگا۔ مثبت فکر کے ساتھ کریئرکو لے کر آگے بڑھیں.

خصوصا تعلیمی کرئیر میں کامیابی نصیب ہوگی ۔سلسلہ زندگی نیا موڑ لے گی۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

طویل انتظاراب ختم ہو اور خواہشات کے پورا ہونے کا وقت آچکا ہے ۔

لائف پارٹنر سے معاملات سنگین صورتحال اختیار کرسکتے ہیں۔

 صبر و تحمل کے ساتھ الجھے معاملات کو سلجھائے ۔ مالی معاملات میں احتیاطی تدابیراپنائے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

زندگی کو بہترین طریقے سے انجوائے کرنے کا وقت ہے۔ مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہے .

کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں ۔شریک حیات کے ساتھ خوبصورت وقت گزارنے کا وقت ہے۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...