آج کا دن کیسا رہے گا ؟ 18 نومبر2017

6,855

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج آپ اپنی فیملی اور دوستوں کے محاصرے میں رہیں گے۔ اگر ارادہ رکھتے ہیں کسی نئی سرمایہ کاری کا تو فی الحال ابھی مناسب وقت نہیں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کے لئے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ کی بےجا خواہشات آپ کو ناکام بنا سکتی ہے اپنےساتھیوں کو اپنےکاروبار میں شریک کار بنائے اورساتھ ساتھ اپنی شخصیت کو بہتربنائے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

اگر آپ کی زندگی میں اونچ نیچ ہے تو اس کا تعلق آپ کے ساتھی سے نہیں کوشش کریں کے ذاتی زندگی اورسماجی زندگی میں پیدا ہونے والی پریشانیوں ۔۔ کو سکون و اطمینان کے ساتھ حل کریں

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

خاندان اور دوستوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی ۔ آپ اپنی قابلیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہیں گے اور ماضی میں کئے گئے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے گے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

اگر کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو تو صبر و اطمینان کے ساتھ اس کا سامنا کریں ۔ کسی بھی قسم کی شراکت داری اور سرمایہ گاری سے ۔گریز کریں

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

ازادواجی زندگی میں سکون کی لہر آئے گی اس کا خیر مقدم کریں آپ کے زندگی کا ساتھی ہر مشکل میںآپ کے ساتھ کھڑا ہے ۔ کوشش کریں کے سماجی تعلقات کو تازہ کریں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

کاروبار کے سلسلےمیں آج کا دن کافی برا ثابت ہوسکتا ہے توبہت احتیاط کیجئے۔ سماجی زندگی میں تناؤ کی صورتحال کاسامنا رہے گا تو ان معاملات پر نظریں مرکوز رکھیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آج کا دن ذاتی زندگی میں خوشگوارتبدیلی لائے گا۔ ہرباردماغ کی نہیں سننی چاہیے کبھی کبھی دل کے فیصلے کے مطابق بھی قدم برھائیں ، کامیابی کی راہیں کھل سکتی ہے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ کے اپنے دوستوں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ کاروباری شراکت داروں کے ساتھ تعلقات اورمضبوط ہونگے اور آپ کا اعتماد ان پر پوری طرح بحال ہوگا۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

زندگی میں خوبصورت وقت آ چکا ہےجس کو جینا کا لوگ خواب دیکھتے ہیں ، آپ ابھی دل اور دماغ کوساتھ لے کربہت بیلنس زندگی گزار رھے ہیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

اپنے کاروبار پر گہری نظریں مرکوز رکھے ورنہ کوئی برا تجربہ ہوسکتا ہے ۔ پریشانی کو حل کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کی جڑ کا پتا چلائے ورنہ ساری محنت رائیگاں جائے گی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

زندگی میں منصوبہ بندی کا فقدان ہے کوشش کیجئے دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے کچھ انجوائمنٹ کا وقت نکالے تاکہ زندگی کو خوشگوار بنایا جائے ۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...