آج کا دن کیسا رہے گا؟6 ستمبر 2017

7,870

اپنے اسٹار کے بارے میں ہر کوئی ہی جاننا چاہتا ہے۔ علم ِنجوم کے ذریعے آپ اپنے اسٹار کے مثبت و منفی پہلوؤں سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں آج کا دن آپ کے لئے کیسا رہے گا:

 

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ کو ایسے لوگوں سے بات کرنے میں مزہ آتا ہے جو آپ سے اتفاق نہیں کرتے۔ اس سے آپ کو اپنے نظریات و افکار پر دوبارہ سوچنے کاموقع ملتا ہے ۔ البتہ ایسے لوگ جنھیں آپ اچھی طرح سے نہیں جانتے ، آپ کی بات کا غلط مطلب بھی لے سکتے ہیں ۔

 

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج آپ کے جذبات آپ پر حاوی ہیں ۔ آپ کسی اور بارے میں سوچ ہی نہیں پا رہے ۔ البتہ آپ کو ان سے نمٹنا ہوگا۔ اپنی طبیعت مین توازن پیدا کیجئے ۔ ابھی جذبات میں آنے کا نہیں بلکہ پریکٹکل ہو کر سوچنے کا وقت ہے ۔

 

جوزا(21مئی تا21جون )

زندگی میں تبدیلی کا آنا ایک فطری عمل ہے۔ اور اگر یہ تبدیلی مثبت ہو تو کیا ہی بات ہے ۔ آپ کی زندگی میں بھی جو تبدیلیاں آرہی ہیں وہ مثبت ہی ہیں لہٰذا انہیںدل سے تسلیم کیجئے۔ زندگی میں خوشیوں کے دروازے کھلنے والے ہیں ۔

 

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )

آپ بہت سے معاملات میں الجھے ہوئے ہیں ۔ انہیں سلجھانے کے لیے آپ کو اپنی ترجیحات طے کرنا ہونگی ۔ یہ فیصلہ کریں کہ کون سے کام فوری کرنے والے ہیں اور کن کاموں کو بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے ۔

 

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ اپنی ہمت اور حوصلے سے مشکل سے مشکل حالات سے بھی نمٹ لیتے ہیں لیکن اب جس طرح کی صورتحال ہے وہ آپ کے لئے سمجھنا مشکل ہو رہاہے لیکن یہ فطری ہے۔ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں مشکل سے ہی سہی اس مرحلے میں بھی آپ کو کامیابی ہی حاصل ہوگی۔

 

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

کچھ لوگ اپنی غلطی ماننے کو تیار ہی نہیں اور آپ کی غلطیاں بتانے میں لگے ہیں ۔ ایسے میں آپ کے اختیار میں بس یہ ہی کہ آپ ایک بار اس بحث کو مکمل کریں۔ اپنی بات کریں اور پھر خاموشی اختیار کرلیں ۔اس سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ اب مزید آپ کے پاس سمجھانے کے لئے کچھ نہیں ہے ۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آ پ متوازن شخصیت کے حامل ہیں۔ اکثر معاملات سمجھداری سے سنبھالتے ہیں۔ آپ کی یہ بات لوگوں کو متاثر کرتی ہے ۔ کوئی ایسا ہے جو آپ کی شخصیت سے بے انتہا متاثر ہے اور جلد وہ اس بات کا اظہار بھی کرنے والا ہے ۔

 

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

زندگی میں نئے تجربات انسان کو بہت کچھ سکھاتے ہیں ۔ آپ بھی زندگی میں جن مراحل سے گزر رہے ہیں وہ آپ کے مستقبل کے لئے اچھی سیکھ کی طرح ہیں ۔

 

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

اگر کوئی پلان بنا رہے ہیں تو فوری اس پر عمل درآمد کرنے کے بجائے تھوڑا انتظار کریں۔ ابھی ایکشن کا وقت نہیں آیا ہے ۔ لوگوں کو آپ سے بہت امیدیں ہیں ۔ اس لئے آپ کو ہر قدم سوچ سمجھ کر لینا ہوگا ۔

 

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کے ائیڈیاز سے لوگ ابھی اتنا متاثر نہیں ۔ ہمت مت ہاریں پھر سے کوشش کریں اب کی بار آپ کو ضرور کامیابی ملے گی ۔ گھر والوں کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

اب مالی مسائل پر کام کرنے کا وقت آچکا ہے ۔ اپنے پارٹنر سے تمام معاملات پر کھل کر بات کریں اور مل کر کوئی حل نکالنے کی کوشش کریں۔ ابھی کسی نئی جگہ سرمایہ کاری کرنے کے بجائے ، موجودہ کام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں ۔

 

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کافی عرصے سے بعض حساس اور سنجیدہ معاملات کو نظر انداز کر رہے ہیں ۔ اس طرح زیادہ عرصے تک چلنا ممکن نہیں ۔ اب تمام معاملات پر کھل کر بات کرنا ہوگی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...