معاملات محبت میں کامیابی ہوگی لیکن پیشہ ورانہ معاملات عارضی مسائل سے دشوار ہوں گے ۔ پیسے کی ترسیل میں کمی آئے گی ۔
آپ کاروبار اور تفریحات کے حوالے سے متعدد ہوں گے ۔ دونوں میدانوں میں کامیابی مقدر ہوگی ۔آپ کسی اجنبی سرزمین کا سفر اختیار کریں گے جہاں ایک سنسنی خیز تجربہ ہوگا۔
مالی معاملات میں تھوڑی سی بہتری آئے گی لیکن پیسہ دانشمندی کے ساتھ خرچ کریں ۔ آپ فطرتاًامید پرست ہیں اور دوسروں
نئے نئے دوست بنائیں اور نئے منصوبوں کا بیڑا اٹھائیں ورنہ آپ کی زندگی یکسانیت کا شکار ہو جائے گی۔ خطوط آپ کی زندگی میں بہت اہم ہیں ۔
آپ کو خطوط کے ذریعے کوئی خوش خبری ملے گی ۔ غلط فہمیوں اور لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے ۔ بحث مباحثے میں نہ پڑیں ۔ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔
آپ کے کریئر میں آنے والی بہتری آپ کی زندگی میں عمومی طور پربہتر تبدیلیوں کی حامل ہوگی۔ غلط طرز عمل تعلقات ختم کرنے کا شاخسانہ قرار پائے گا ۔
میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
غلط فہمیوں کی وضاحت ہو جائے گی ۔ آپ حسب توقع توجہ نہیں پارہے۔ دوسروں کو اس بات سے آگاہ کرکے آپ ان کا رویہ تبدیل کرسکتے ہیں ۔
عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
کاروباری خطرات مول نہ لیں اور اجنبی لوگوں کی طرف سے عجیب و غریب تجاویز قبول کرنے سے انکار کردیں۔ مادہ پرستانہ نقطہ نظر اپنانے سے گریز کریں۔آپ تعلق کی بجائے پیسے کو زیادہ اہمیت دے رہے ہوں گے ۔
قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
آپ اپنی صلاحیتوں کو ضائع کر رہے ہیں کیونکہ آپ انہیں بھرپور انداز میں استعمال نہیں کر رہے ۔ آپ کا الجھنوں سے واسطہ پڑے گا۔
جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
کاروبار میں بہتری اور ترقی کے آثار پیدا ہورہے ہیں ۔ آپ محبت اور مہم جوئی کو پسند کرتے ہیں لیکن میدانِ عمل میں نکلنا ہوگا اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے رھنے سے کچھ نہیں ہوگا۔
دلو (21جنوری تا19فروری)
صنعت و حرفت سے وابسطہ افراد کامیابی کا منہ دیکھیں گے ۔ نوجوان لوگ رومانوی تعلقات استوار کریں گے ۔
حوت(20فروری تا20مارچ)
آپ کو ایک بہتر پوزیشن کی آفر کی جائے گی ۔ خاندانی تعلقات ازسر نو بحال ہوں گے ۔ تقریبات اور نئے دوست منظر عام پر جلوہ گر ہوں گے ۔ عارضی طور پر صحت خراب ہوسکتی ہے ۔