آج کا دن کیسا رہے گا؟ 4 اکتوبر2017

12,085

حمل (21مارچ تا 21اپریل
ایک رومانوی تعلق پیدا ہوگا۔ ایک طویل سفر درپیش ہے ۔اپنی تیزی پر قابو پائیں فضول خرچی سے پرہیز کریں ۔ ایک مخلص دوست مدد کو آئے گا ۔ آپ کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی بشمول طرز زندگی (Vitality) میں تبدیلی آرہی ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
تفریحات آ پ کے لئے کامیابی لائیں گی ۔جلد ہی ایک عظیم الشان موقع آپ کی زندگی میں آئے گا ۔ معاملات محبت بحران کا شکار ہوں گے ۔ افواہوں پر کان نہ دھریں جو آپ کے لئے ضرر رساں ہوں گی ۔

جوزا(21مئی تا21جون)
لالچ پر مبنی آفر سے محتاط رہیں ۔ سخت محنت کریں ۔ عنقریب آپ کو بہت بڑا صلہ ملنے والا ہے۔ آپ بہت بڑی جائیداد حاصل کرنے والے ہیں ۔ کسی دوست کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے ،اسے مایوس مت کریں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
آپ کو قربانی دینے کو کہا جائے گا ۔ یہ چیز آپ کی زندگی میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔ آپ معمولی بیمار ہو سکتے ہیں لہٰذا صحت کا خیال رکھیں ۔ گھریلو معاملات اہم تبدیلی سے ہمکنار ہوں گے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
کسی وراثت کے حوالے سے قانونی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کریئر میں کامیابی آہستہ مگر یقینی ہوگی ۔ اچھے دوست آپ کی مدد پر کمر بستہ ہوں گے ۔ بیرون ملک کا سفر درپیش ہوگا ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
مالی حالات بہتری کی طرف گامزن ہوں گے ۔ بیرون ِملک سے اہم خبریں سننے کو ملیں گی ۔ اپنے راستے میں آنے والے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ آپ اپنے عزم و ارادے کو بروئے کار لا کر کامیابی حاصل کریں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
دوستوں اور نئے واقف کاروں پر زیادہ بھروسہ نہ کریں ۔ آپ جس شخص پر اعتماد کر رہے ہو وہ دھوکہ دے سکتا ہے ۔ کسی نئے منصوبے کے آغاز میں احتیاط سے کام لیں ۔ مالی معاملات میں خصوصی احتیاط برتیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
خط کے ذریعے بری خبر سننے کو مل سکتی ہے ۔ طویل سفر اختیار کرنے سے گریز کریں ۔ دولت کے حوالے سے خوش قسمتی آپ کا مقدر ہوگی لیکن سرمایہ کاری میں جلد بازی نہ کریں اور اپنی ذات پر بھروسہ کریں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
لالچ اور اسکینڈل سے بچنے کی کوشش کریں ۔ آپ کاروباری گفت و شنید سے فوائد حاصل کریں گے ۔ کاروباری معاملات میں خط و کتابت کا عمل دخل رہے گا ۔ کسی دوست کی نصیحت کو نظر انداز نہ کریں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
ایک دوستی ختم ہونے کا امکان ہے دور دراز سفر اختیار کریں گے ۔ آپ کی زندگی میں سچی محبت داخل ہوگی آپ کا ذہنی افق وسیع ہوگا ۔ ایک کاروباری تجویز آپ کو دی جائے گی ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
مذہبی بہران پیدا ہوگا ۔ پریشانی کے بعد خوشی کا دور دورہ ہوگا ۔ نوجوان لوگ فن کی دنیا میں نام پیدا کریں گے ۔ اہم تبدیلیاں وقوع پذیر ہونگی ۔ آپ متعدد عجیب و غریب مقامات کا دورہ کریں گے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
زندگی کا ایک نیا دور شروع ہوگا دوستی کے حوالے سے کامیابی ہوگی ۔ آپ مختصر سفر کریں گے ۔ آپ کسی مشکل کام کو بطریق احسن انجام دیں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...