آج کا دن کیسا رہے گا؟ 28جولائی2017

221

اپنے اسٹار کے بارے میں ہر کوئی ہی جاننا چاہتا ہے۔ علمِ نجوم کے ذریعے آپ اپنے اسٹار کے مثبت و منفی پہلو?ں سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں آج کا دن آپ کے لئے کیسا رہے گا:

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج کا دن آپ کے لیے شاندار کامیابیوں کی نوید لایا ہے۔وہ منصوبے جن پر عمل کرنے کے لیے آپ سوچ رہے تھے ان میں کامیابی حاصل ہو گی آج ہی اپنے کسی منصوبے کا آغاز کر دیں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

محبت جیسے نازک جذبے آپ کے دل میں جنم لے رہے ہیں۔میانہ روی اختیار کریں ۔خیال رہے کہ آپ کے ان جذبوں سے کسی کی زندگی متاثرنہ ہو۔ اپنے اطراف میں نظر ڈالنا ضروری ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون )

گھریلو معاملات مسلسل خراب ہو رہے ہیں ۔آپ کی توجہ دوسرے معاملات کی طرف زیادہ ہو گئی ہے ۔اپنی خوشیوں کو اہمیت دیں ۔آپ کی پہلی ترجیح آ پ کے ذاتی مسائل ہونے چاہیءں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

آج آ پ کے مالی مسئلے حل ہو جائیں گے ۔حالات بہتر ہو رہے ہیں۔آپ کے بارے میں لوگوں کے خیالات بہت اچھے ہیں ۔آفس کی طرف سے مطمئن رہیں۔ایک پرانے دوست سے ملاقات ہو گی ۔جو آپ کے لیے کار آمد ثابت ہوگا۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

اپنی صحت کی طرف سے مطمئن رہیں ۔آپ جس سفر پر جا رہے ہیں وہ آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔باقی معاملات بھی ٹھیک رہیں گے ۔آج کا دن آپ کے لیے بہت سی خوشیوں کی نوید لایا ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ اپنے اندر تبدیلی محسوس کر رہے ہیں ۔یہ تبدیلی آپ کے بارے میں لوگوں کے خیالات بدل دے گی۔ذہن پر بوجھ نہ ڈالیں گھومنے پھرنے اور ملاقاتوں کے لیے ضرور وقت نکالیے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آج آپ کسی پچھتاوے کا شکار ہوں گے ۔وقت کا یہ زخم آہستہ آہستہ بھر جائے گا۔مستقبل کے لیے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے مشورہ ضرور کریں ۔آج کسی بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آفس کے معاملات پیچیدہ ہو جائیں گے ۔ آ پ کو ان مسائل سے نمٹنے کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔اپنی پوری توجہ کام پر دیں ۔باس کو متاثر کرنے کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آپ کی مالی پوزیشن خراب ہوسکتی ہے ۔اخراجات کو کنٹرول کریں ۔مستقبل میں حالات میں بہتری کاامکان ہے۔شام میں کسی دوست کی طرف نکل جائیں ۔ذہن پر زیادہ زور نہ دیں ۔جلد ہی تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کو کاروبارمیں فائدہ ہو گا۔آج قسمت آپ پرمہربان ہونے والی ہے ۔ماضی میں ہونے والے نقصان کو بھلا دیں۔خوشیاں آپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

کاروباری لین دین میں محتاط رہیں ۔ کسی وقتی پریشانی کا شکار ہو سکتے ہیں ۔آج اپنے مزاج اور طبیعت کے مطابق لباس کا انتخاب کریں لوگ آپ کی شخصیت سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

موسم کی یہ تبدیلی آپ کو متاثر کرسکتی ہے۔احتیاط کریں۔رات کو دیر تک باہر رہنا آپ کے لیے مناسب نہیں ۔گھر کے بعض معاملات آپ کی توجہ کے طالب ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...