آج کا دن کیسا رہے گا؟ 11گست2017

8,119

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

وہ مسئلہ جس نے آپ کے دل و دماغ کو منتشر کررکھا ہے آج90فیصد حل ہوجائے گا ۔جس سے آپ کو ذہنی سکون ملے۔اپنے دل کی بات کسی سے مت کہیں ایسا نہ ہو آپ کے ارادے کسی اور کی کامیابی کا راستہ بن جائیں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اپنے جیون ساتھی کو اعتماد بخشیں وہ آپ کی توجہ کا طالب گار ہے۔آج کہیں سے اچانک رقم ملنے کا امکان ہے۔آفس کے معاملات میں کچھ لوگ مسلسل دخل اندازی کررہے ہیں ۔ان کی پروا کیے بغیر اپنی محنت جاری رکھیں۔

جوزا(21مئی تا21جون )

ٓآپ ہر حوالے سے خوش قسمت ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو جن خوبیوں سے نواز ا ہے لو گ اس کی خواہش فقط دل میں رکھتے ہیں۔آپ کی پرکشش آنکھیں دلوں کا حال پڑھنے کا فن جانتی ہیں۔دوستوں کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کریں۔آپ کے لیے قدرت نے کامیابی کا ہر دورازہ کھول رکھا ہے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

اگر آپ ڈرائیونگ کررہے ہیں تو احتیاط سے کام لیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ جلد بازی آپ کو وہاں کبھی نہ پہنچا سکے جہاں آپ بہت جلدی پہنچنا چاہتے ہیں۔جائیداد کے معاملے پر کوئی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تو دیر مت کیجیے ۔کامیابی آپ کی منتظر ہے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آج آپ کو کاروبار کے حوالے سے غیر معمولی فائدے کا امکان ہے۔کچھ لوگ آپ کی کامیابی سے خوش نہیں ہیں۔بچوں کی طرف زیادہ دھیان دیں وہ آپ کی توجہ چاہتے ہیں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

زندگی کا ہر لمحہ خوشگوار بنائیں ،غریبوں کی مدد آپ کو مال دار کردے گی۔سچ آپ کی پہچان ہے اس پر قائم رہیں۔کسی سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔گھر اور دفتر کے تمام کام خوش دلی سے انجام دیں۔یہی آپ کی کامیابی کا سبب بنے گی۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

رومانس تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔اس میں احتیاط سے کام لیں۔کچھ لوگ آپ کے چہرے کو پڑھنے کی کوشش کررہے ہیں ایسا نہ ہو آپ کے دل کا راز کوئی اور جان لے۔ڈرائیونگ کے درران ادھر ادھر تاڑنے کی بجائے اپنی توجہ سامنے رکھیے ورنہ ….

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

وقت بہت تیزی کے ساتھ اپنا سفر طے کررہا ،اس کو روکنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنی رفتار تیز کریں ۔اظہار محبت کے لیے آج سے زیادہ شاندار شاید ہی کوئی لمحہ آپ کی زندگی میں آئے ۔دیر مت کیجئے جو کرنا ہے کرجائیے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

گزشتہ دنوں صحت اور تعلیمی حوالے سے جس پریشانی کا آپ شکار تھے وہ رفتہ رفتہ اب ختم ہورہی ہے۔اب آپ اپنی صحت میں ایک خاص تبدیلی محسوس کریں گے۔اور کائنات کی ہر شے آپ کو اپنی اپنی سی لگے گی۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

ملک سے باہر جانے کا خیال دل سے نکال دیں ۔آپ کے لیے اسی ملک میں روزگار کے بہترین مواقع ہیں،بس ذرا ہمت سے کام لیں۔آپ بہت تیزی کے ساتھ کامیابی کی منازل طے کرلیں گے۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

ٓآج آپ کی کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کی امید ہے ۔آپ جس سے ملیں اسے مسکراہٹوں کا تحفہ ضرور دیں۔شادی، تعلیم اور روزگار میں کامیابی کا شاندار موقع ہے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج کے دن اگر کسی سفر کا ارادہ کیا ہے تو اس میں دیر نہ کریں۔ سفر وسیلۂ ظفر ثابت ہوگا۔معاشی طور پر مضبوط رہیں گے۔دوستوں میں خاص اہمیت حاصل ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...